اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ سلطانہ ظفر نے پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے تنہائیاں،عروسہ اور آخری چٹان جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی ۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا جہاں وہ ایک بوتیک چلاتی تھیں۔ اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی اس حوالے خاندانی ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا۔ سوشل میڈیا پر سلطانہ ظفر کی موت کی خبر کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) July 15, 2021
پی ٹی وی کی مشہور اداکارہ سلطانہ ظفر امریکہ میں وفات پا گئیں۔ سُلطانہ آنٹی نے میرے ساتھ عُروسہ میں کام کیا تھا، اور میری شادی پر بھی آئی تھیں۔ اُن کے ساتھ بہت ساری خوشگوار یادیں ہیں۔
اللّہ اُن کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے
آمین pic.twitter.com/t4pg8SVE78