کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کے دیرینہ رہنما ممتاز علی بھٹو 94 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے ۔اطلاعات کے مطابق شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے دیرینہ ساتھی اور کزن ممتاز علی بھٹو کوعلالت کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے تاہم اتوار کے روز ممتاز علی بھٹو انتقال کر گئے ، ان کی عمر 94برس تھی ۔خاندانی ذرائع کے مطابق ان کے تدفین لاڑکانہ میں ہی کی جائے گی ۔