• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, مئی 13, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

by sohail
جولائی 31, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق 1 روپے 71 پیسے کے اضافے کے بعد فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے مقرر کر دی گئی۔
جبکہ 35 پیسے اضافے سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر کر دی گئی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے، یعنی یکم اگست سے ہو گا۔ نوٹیفیکیشن اگلے 15 روز کیلئے جاری کیا گیا ہے، 15 اگست کو قیمتوں پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل گزشتہ روز معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے۔ دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11فیصد ہوا۔ شہباز گل نے کہا کہ یاد رہے کہ جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں- اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس پر حکومت پاکستان تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں۔

sohail

sohail

Next Post

وزیراعظم عمران خان کل 3بجے عوام سے مخاطب ہونگے

نذیر چوہان کےخلاف مزید شکنجہ کسنے کی تیاریاں

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے نشانہ بننے کی اطلاعات

عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی مستعفی، ان کی جگہ کسے تعینات کیا گیا ہے ؟ جانیں

جہانگیر ترین نے مجھے استعمال کرکے پھینک دیا،گروپ چھوڑنے والے نذیر چوہان نے کیا بیان دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In