اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کل ایک مرتبہ پھر عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی ۔ اس ضمن میں انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کل سہ پہر تین بجے "آپ کا وزیر اعظم –آپ کے ساتھ” پروگرام میں ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔