اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قارئین کرام ماں ایسا رشتہ ہے جسے اگر مجسم محبت کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔ محبت ، خلوص اور سکون سے تعبیر ماں ایک کائناتی حقیقت ہے جس کا اطلاق انسانوں پر ہی نہیں حیوانوں پر بھی ہوتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہاتھی کے بچے کی ٹانگ ایک ٹائر میں پھنس جاتی ہے اور وہ اسے چھڑوانے کیلئے بے چین ہوتا ہے تو تبھی اس کی ماں ہتھنی بھاگتی بھاگتی اس کے پاس آتی ہے اور اس ٹائر میں سے اپنے بچے کی ٹانگ نکالنے کی کوشش کرتی ہے ، ویڈیو ملاحظہ کریں :
A Mother will always be a mother. pic.twitter.com/56WYpSPXmJ
— Moments & memories (@momentmemori) October 27, 2021