• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

زرداری، مریم اور شہباز شریف کوبڑا دھچکا ، تیسرا نیب آرڈیننس جاری

by sohail
نومبر 1, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )زرداری، مریم اور شہباز شریف کوبڑا دھچکا ، تیسرا نیب آرڈیننس جاری،۔۔۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا گیا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دھوکا دہی اور فراڈ کے کیسز واپس نیب کے سپرد کردیے گئے ہیں جب کہ مضاربہ کیسز بھی واپس نیب کو سونپ دیے گئے ہیں۔ نیب آرڈیننس سے آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز اور شہبازشریف کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، پہلے سے قائم تمام منی لانڈرنگ کے کیسز ویسے ہی چلیں گے۔ آرڈیننس کے مطابق اس کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہوگا اور 6 اکتوبر سے پہلے کے فراڈ کے تمام مقدمات نیب سن سکے گا،جعلی اکاؤنٹس کے پرانے مقدمات آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے۔ آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا گیا، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 4 سال ہوگی اور نیب چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدرمملکت کو ہوگا۔ آرڈیننس کے مطابق چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے وہی بنیاد ہوگی جو سپریم کورٹ کے جج کیلئے ہوتی ہے۔ تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت زر ضمانت کے تعین کا اختیاربھی نیب عدالت کو دے دیا گیا ہے۔ 6 اکتوبر کو نیب آرڈیننس جاری ہونے سے نیب قوانین میں ابہام سامنے آئے تھے اور آرڈیننس میں جرم کی مالیت کے برابر مچلکے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھی جب کہ نیب آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کو دیا گیا تھا جس کے بعد وزارت قانون نے نیب آرڈیننس کی وضاحت کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Tags: آصف زرداری
sohail

sohail

Next Post

پاکستان ورلڈ کپ جیتا تو فتح کس کے نام کی جائے گی ؟ آصف علی نے ایسا نام لے دیا کہ پاکستانیوں کی آنکھیں نم ہو گئیں

پاکستانیوں پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا ، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

غریبوں کی سواری بھی قوتِ خرید سے باہر ، ہونڈا موٹر سائیکل کی قیمت ہوشربا اضافہ

لبیک دھرنے کا تعلق DGISI نوٹیفکیشن کی تاخیر سے تھا؟

ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلش ٹیم سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In