• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

وزیراعظم جلد مہنگائی کم کرنے کے پیکیج کا اعلان کریں گے

by sohail
نومبر 1, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم جلد مہنگائی کم کرنے کے پیکیج کا اعلان کریں گے، مہنگائی پیکج سے ایک کروڑ آبادی کو براہ راست ریلیف دیا جائے گا، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت فکرمند ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کورکمیٹی کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں این اے 133 ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات کے خدوخال سمیت تیاریوں پر بھی کورکمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی سے متعلق کورکمیٹی کو تفصیلی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے عوام کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی اعتماد میں لیا اور پارٹی امور پر ارکان سے مشاورت کی۔ جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں کہا کہ کبھی بھی طاقت کے استعمال اور انتشار کا حامی نہیں رہا، حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی، مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھے، امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ملک میں کسی قسم کی قتل غارت نہیں چاہتا، ملک میں بدامنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ایک کروڑ آبادی کو براہ راست ریلیف دیا جائے گا، وزیراعظم مہنگائی کم کرنے سے متعلق پیکیج کا اعلان کریں گے، پنجاب میں شہروں کے میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا، میرے اور اعظم سواتی کےخلاف الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس زیادتی ہے۔
کور کمیٹی اجلاس میں کالعدم تنظیم پر بات نہیں ہوئی،وقت آنے پر کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے سے متعلق بتا دیا جائےگا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ناراضگی کا اظہار کیا، جمہوری معاشروں میں بات کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔

sohail

sohail

Next Post

پاکستانیوں کی مسلسل چوتھی فتح ،شاہین سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مہنگائی نا قابل برداشت، وزیراعظم کل قوم سے خطاب کریں گے

ملک میں پٹرول کے بحران کا خدشہ ، نومبر کے آغاز سے ہی پاکستان میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا 120 ارب روپے کا ریلیف پیکیج، تفصیلات سامنے آگئیں

کپتان کی جانب سے مہنگائی کا نوٹس لیتے ہی یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 53 اور کوکنگ آئل 65روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In