• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بابر اعظم کی جگہ ڈیوڈ وارنر مین آف دی ٹورنامنٹ منتخب ، سب نے بابر اعظم کے حق میں بیان دیا مگر وسیم اکرم نے کیا کہہ دیا ؟ جانیں

by sohail
نومبر 16, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ دنوں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ جوش اور جذبے سے بھرپور اس ایونٹ کا اختتام ہو گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ ہونے کے ناطے اہمیت کا حامل تو تھا ہی مگر پاکستانیوں کے لیے اس کی اہمیت اس لحاظ سے بھی زیادہ تھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نہ صرف پہلے میچ میں دورہ پاکستان چھوڑ کر جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہرایا بلکہ بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا کر اہم تاریخی فتح بھی حاصل کی۔ اس ایونٹ کے دوران جو چیز سب سے زیادہ قابلِ ذکر رہی وہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اور بابر اعظم کی کپتانی تھی۔ بطور کپتان نہ صرف انہوں نے اپنی ٹیم کی بہترین قیادت کی بلکہ انفرادی طور پر بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں 60.60 کی اوسط سے مجموعی طور پر 303 رنز بنائے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وانر نے48.16 کی اوسط 289 رنز بنائے جب کہ 70.25 کی اوسط سے 281 رنز کے ساتھ پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر پر رہے۔ ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعلان کیا گیا جو کہ حیران کن طور پر ڈیوڈ وارنر قرار پائے حالانکہ ان کے رنز بابر اعظم سے کم تھے۔ اس کے بعد سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ آئی سی سی کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ کئی کرکٹرز اور صارفین یہ سمجھتے ہیں کہ آئی سی سی نے بابر اعظم سے کم سکور کرنے والے کھلاڑی کو پلیئر آف دا ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دے کر ناانصافی کی ہے۔ پاکستانی پیسر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’مجھے پورا یقین تھا کہ بابر اعظم کو پلیئر آف دا ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا جائے گا۔ یقیناً یہ ایک غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔‘
اس حوالے سے سوئنگ کے سلطان نے بھی اپنا تجزیہ پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گوکہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سکور بنانےوالے کھلاڑی تھے تاہم مین آف دی ٹورنامنٹ سلیکٹ کرنےکا معیار زیادہ رنز نہیں ہیں ۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ زیادہ رنز بنائے جائیں، آئی سی سی نے میچ پر کھلاڑی کی پرفارمنس کا اثر دیکھا ہے، انہوں نے دیکھا کہ دوران ٹورنامنٹ کس کھلاڑی کی پرفارمنس نے ایک خاص اثر قائم کیا۔ سوئنگ کے سلطان نے وارنر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وارنر نے خاص خاص میچز میں بھی آسٹریلوی ٹیم کو اکیلے میچ جتوایا ہے اور اب انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی جیت لیا جو سب سے زیادہ خوبصورتی ہے۔

Tags: ڈیوڈ وارنر
sohail

sohail

Next Post

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کیلئے اہم خبر

عالمی کرکٹ چیمپئن آسٹریلیا کے اسپنر نے بابر کو اپنی ٹیم کا کپتان بنا لیا

سرکاری ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کیلئے عمرکی حد مقررکر دی گئی

آخر کیوں

سپیکر اسد قیصر سے تلخ کلامی ، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کےقومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In