اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈروں نے بھی شرکت کی،تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آصف علی زرداری اپنی سیٹ پر موجود ہیں اور شاہد خاقان عباسی ان سے مصافحہ کرنے کے لیے آگے بڑھے تو آصف علی زرداری نے مصافحہ کرنے کی بجائے اشارے سے جواب دیا۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے بیان دیا کہ نوازشریف پاکستان آئیں، ہم ان کا تحریک میں ساتھ دیں گے۔نوازشریف خود تو باہر بیٹھے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں کہ لڑو۔ آصف زرداری کے سخت بیانات کے بعد ن لیگ نے بھی ان پر اسٹیبشلمنٹ سے ڈیل کا الزام لگا دیا۔اس صورتحال کے بعد بھی شاہد خاقان عباسی آصف زرداری سے سلام لینے کے لیے آگے بڑھے لیکن انہوں نے ہاتھ آگے بڑھانے سے انکار کر دیا اور ایسا بھی نہیں ہے کہ ایسا کورونا کی وجہ سے کیا گیا کیونکہ اور ویڈیوز موجود ہیں جن میں آصف زرداری لوگوں کو ہاتھ سے سلام کر رہے ہیں۔
یہ ہے ان کی اصل اوقات
— Ambreen PTI (@AmbreenPTI1) November 18, 2021
شاہد خاقان عباسی اٹھ کر سلام کرنے گیا زرداری نے سلام کے لیے ہاتھ ہی نہیں بڑھایا pic.twitter.com/mYxxMTG6zZ