ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹھان لی، سعودی کرکٹ فیڈریشن نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی نوجوان نسل میں کرکٹ کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت کےباعث سعودی کرکٹ فیڈریشن نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز دمام، ریاض سے کیا جائے گاجس میں شرکت سے نہ صرف کرکٹ ٹیلنٹ ابھر کا سامنے آئے گا بلکہ سعودی کرکٹرز کی عالمی مقابلوں میں شرکت بھی ممکن ہوسکے گی۔ سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کرکٹ کے فروغ کے لئے ملک بھر میں مختلف مقابلوں کے ذریعے کھیل کے فروغ کے لئے ہرممکنہ کوششیں کررہی ہے۔ یادرہے اس سے قبل سعودی عرب نے معروف کرکٹر اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے پاکستان سعودی عرب کرکٹ تعلقات کے فروغ کے لئے ان سے اہم مذاکرات کئے تھے۔
سينطلق غدًا في مدينة الدمام وبالتعاون مع الاتحاد السعودي للرياضة للجميع، أول برنامج لاكتشاف مواهب لعبة الكريكيت 🏏#كريكيت #مجتمع_صحي_رياضي pic.twitter.com/1gt7XgGsmi
— الاتحاد السعودي للكريكيت | SACF (@cricketsaudi) November 25, 2021