• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

وفاقی حکومت کی منی بجٹ میں 1700 سے زائد اشیاء پر ٹیکسزبڑھانے کی تیاری، تفصیلات سامنے آگئیں

by sohail
دسمبر 29, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں 1700سے زائد اشیاء پر ٹیکسز بڑھانے کی تیاری کرلی، مختلف اقسام کی اشیاء پر ٹیکسز کی شرح 5سے 7فیصد ہوگی، میک اپ ، امپورٹڈ اور مقامی گاڑیاں، بجلی،پٹرول اور گیس مزید مہنگی ہوجائے گی،منی بجٹ کا منظوربل 12جنوری کوآئی ایم ایف اجلاس پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق منی بجٹ کا مسودہ کل کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا جائے گا،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ مسودے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
منی بجٹ میں آئی ایم ایف کی کڑی شرائط شامل ہیں، منی بجٹ میں بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ منی بجٹ میں 1700سے زائد اشیاء پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافہ کیا جائے گا۔

تمام امپورٹڈ اور لگژری اشیاء ُ رٹیکسز بڑھائے جائیں ھے، پرتعیش اشیا ء پر ٹیکسز میں اضافہ ہوگا،بچوں کے امپورٹڈ ڈائپر ز مہنگے ہوں ،امپورٹڈ اور مقامی گاڑیوں کے ٹیکسز میں اضافہ کیا جائے گا، ٹریکٹر پر عائد سیلز ٹیکس میں 5فیصد اضافے کا امکان ہے،مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔

مختلف اقسام کی اشیاء پر ٹیکسز کی شرح 5سے 7فیصد ہوگی، خواتین کے میک اپ کا سامان مہنگا ہوجائے گا، امپورٹڈ کپڑوں، جوتوں اور پروفیومز پر بھی کسٹم ڈیوٹیز بڑھائی جائیں گے۔گاڑیوں میں ایکسائز فیڈرل ڈیوٹی میں 2.5 فیصد اضافے کا امکان ہے،

ترقیاتی بجٹ میں 50ارب کٹوتی کی جائے گی۔ٹیکس وصولی کا ہدف 5ہزار 829سے 6ہزار 100ارب کیے جانے کا امکان ہے۔مجموعی طور پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافے سے 340ارب روپے اضافہ آمدن ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کاچھٹا جائزہ اجلاس 12جنوری کو ہوگا،اجلاس میں منظورشدہ منی بجٹ کا بل پیش کیا جانا لازمی ہے،

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے پر ایک ارب ڈالر کی قسط دی جائے گی،آئی ایم ایف نے 2019میں 6ارب ڈالرقرض پیکج کی منظوری دی تھی،پاکستان اب تک 2ارب ڈالر قرض کی اقساط وصول کرچکا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری بھی شامل ہے۔

sohail

sohail

Next Post

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کونسا ہے جس کی آبادی صرف 33 افراد پر مشتمل ہے

ریکوڈک منصوبے کے نئے ممکنہ معاہدے پرتنازعہ کھڑا ہو گیا

آخر کیوں ؟

پنجاب میں ایک بارپھر بلدیاتی نظام میں تبدیلی کاامکان

بلاول کی شادی کب ہوگی ؟منظور وسان نے پیشینگوئی کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In