• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ریکوڈک منصوبے کے نئے ممکنہ معاہدے پرتنازعہ کھڑا ہو گیا

by sohail
دسمبر 29, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریکوڈک معاہدے کے حوالے سے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کا دس گھنٹے طویل اِن کیمرہ سیشن بھی منعقد کیا گیا تھا ۔ اس اجلاس میں تمام ترکوششوں کے باجود حکومت ریکوڈک معاہدے کے حوالے سے اراکین پارلیمان کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

ریکوڈیک کیس، پاکستان اور پی آئی اے کو کتنا فائدہ ہو گا؟ بلوچستان میں وکلاء تنظیموں نے ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کے خلاف بروز منگل صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ بلوچستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے ریکوڈک معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خفیہ معاہدے بلوچستان بار کونسل کے وائس چئیرمین قاسم علی نے ڈی ڈبلیوسے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ” حکومت اس خوشی فہمی میں مبتلا نہ رہے کہ ریکوڈک پر کسی خفیہ معاہدے میں وہ کامیاب ہو جائے گی ، بلوچستان کے عوام ماضی کی طرح اب خاموش نہیں رہیں گے ۔ ” قاسم علی کا کہنا تھا کہ کل اسمبلی کا جو ان کیمرہ اجلاس ہوا ہے اس تناظر میں قانونی پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں ضرورت پڑی تو سپریم کورٹ بھی جاسکتے ہیں۔
ریکوڈک قومی سرمایہ بلوچ قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیئر پارلیمنٹرین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کہتے ہیں کہ حکمران ملک کے دیگر وسائل کی طرح اب ریکوڈک کے حوالے سے بھی خفیہ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ” ریکوڈک ہمارا قومی سرمایہ ہے اور ہماری ائندہ نسلوں کی بقا انہی معدنی وسائل میں ہے، بند کمروں میں ریکوڈک سمیت بلوچستان سے متعلق ہونے والے کسی فیصلے کو ہم تسلیم نہیں کریں گے۔” نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ ان کمیرہ اجلاس نے حکومتی ڈرامے کا پول کھول دیا ہے۔
جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کہتےہیں کہ ریکوڈک کے حوالے سے حکومت جو بھی فیصلہ کرنا چاہتی ہے اس میں بلوچستان کے مفادات کو اولین ترجیح حاصل ہونی چاہیے۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کوئٹہ میں جاری کئے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ریکوڈک کے حوالے سے ان کیمرہ اجلاس اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا ۔
بیان کے مطابق صوبائی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں 42 اراکین نے شرکت کی جس میں انہیں ریکوڈک کے حوالے سے عالمی اداروں کے فیصلوں اور دیگر امور سے اگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ ریکوڈک کا شمار پاکستان میں سونے اور تانبے کے سب سے بڑے ذخائر میں کیا جاتا ہے ۔ اس منصوبے کے حوالے سے پہلا معاہدہ 1993 میں کیا گیا تھا۔
بعد میں معاہدے میں شامل کمپنیوں میں کاروباری تبدیلیاں بھی دیکھی گئیں۔ پاکستانی سپریم کورٹ نے چند سال قبل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرٹی سی سی یا ٹھیتیان کاپرکمپنی کے ساتھ ہونے والے ریکوڈک معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
اس معاہدے کی منسوخی کے بعد ٹی سی سی نے مائننگ لائسینس کے لئے دوبارہ رابطہ کیا تھا تاہم اس وقت کی صوبائی حکومت نے یہ شرط عائد کی تھی کہ ریکوڈک میں مائننگ سے حاصل ہونے والی معدنیات کی ریفائنری ملک سے باہر نہیں بلکہ مقامی سطح پر کی جائے گی۔
مائننگ کے لائسینس مسترد ہونے کے بعد ٹی سی سی نے پاکستانی حکومت کے خلاف سن 2011 میں بین الاقوامی ثالثی ٹریبیونل سے رجوع کر کے 16 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔
اسٹریلیا اور چلی کی مشترکہ لائسینس کی منسوخی پر بین الاقوامی ثالثی ٹریبیونل نے پاکستان پر 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا جس کے خلاف پاکستان نے اپیل دائر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ریکوڈک منصوبے پر کام کے لیے بعض چینی کمپنیوں نے بھی حکومت سے رابطہ کیا ہے ۔ تاہم اس حوالے سے حکومتی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Tags: ریکوڈک
sohail

sohail

Next Post

آخر کیوں ؟

پنجاب میں ایک بارپھر بلدیاتی نظام میں تبدیلی کاامکان

بلاول کی شادی کب ہوگی ؟منظور وسان نے پیشینگوئی کر دی

بہن کو کمر پر لٹکا کر چیزیں بیچتا ہوں تاکہ اس کی بھوک مٹا سکوں

تحریک عدم اعتماد دوبارہ بھی آ سکتی ہے، ن لیگی ایم این اے کی ڈپٹی اسپیکر کو وارننگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In