• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے میڈیا کو اربوں روپے کے اشتہارات سے نوازا۔۔ کس چینل کو کتنے اشتہارات ملے۔۔سنسنی خیز انکشافات

by sohail
جنوری 13, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (عمران مگھرانہ )سینیٹ کی اطلاعات و نشریات کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں ہوا۔ سینیٹ کمیٹی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق گزشتہ13برسوں میں اشتہارات پر حکومت کے ساڑھے46ارب سے زائد کے اخراجات کاانکشاف ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی حکومت نے اخبارات میں اشتہارات پر سوا38ارب روپے خرچ کیے۔پیپلز پارٹی دور حکومت میں 2008سے لیکر 2013 تک پرنٹ میڈیا کو سوا13ارب روپے کے اشتہارات دیے گئے۔دستاویزات کے مطابق ن لیگی دور حکومت 2013 سے 2018 تک پرنٹ میڈیا کوپونے18ارب روپے کے اشتہارات دیے گئے۔

پی ٹی آئی دور حکومت میں پرنٹ میڈیا کوسوا7ارب روپے کے اشتہارات دیے گئے۔ن لیگی دورحکومت2013سے2018ء تک الیکٹرونک میڈیاکو6ارب10کروڑ روپے کے اشتہارات دیے گئے۔پی ٹی آئی دور حکومت 2018-2022تک الیکٹرونک میڈیاکو2ارب10کروڑ روپے کے اشتہارات جاری ہوئےسینیٹ اطلاعات ونشریات کمیٹی نے پیپلز پارٹی دور حکومت میں الیکٹرونک میڈیا کو دیے جانے والے اشتہارات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

پی آ ئی ڈی حکام نے بتایا 2008 سے2013 تک کے الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات پی آئی ڈی کے ذریعے نہیں ہوتے تھےتمام محکمے آزادانہ طور پر اشتہار دیتے تھے۔ 2013 کے بعد ریکارڈ ہونے شروع ہوئے۔چئیرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہا وزارت نے بہت محنت اور لگن سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو دیئے گئے اشتہارات کی رپورٹ تیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 کے درمیان کیٹیگری اے کے چینلز میں ایک چینل کے اشتہارات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ ایک ہی کیٹگری کے کچھ چینلز کو دوسرے کے مقابلے میں کم اشتہارات کیوں دیئے گئے؟ حکام نے بتایا کہ کیٹیگریز بنانے سے قبل ایک منٹ کا ریٹ پونے تین لاکھ تھا۔70 فیصد ویورشپ والے چینلز کیلئے اے پلس کیٹیگری بنائی گئی،اے پلس کیٹیگری میں جیو اور اے آر وائے شامل ہیں۔

اب اے پلس کیٹیگری کا ریٹ ڈیڑھ لاکھ روپے فی منٹ ہےچینلز کو ملنے والے اشتہارات کی تفصیلاتکس کس چینل کو کتنے کروڑوں روپے کے اشتہارات ملے۔۔ تفصیلات سینیٹ اطلاعات و نشریات کمیٹی میں پیش کی گئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ن لیگی دور حکومت میں جیو نیوز کوسوا64کروڑ روپے کے اشتہارات ملے جبکہ اے آر وائی نیوز کوپونے10کروڑ روپے کے اشتہارات ملے۔

ن لیگی دور حکومت میں دنیا نیوز کو58کروڑ ،ایکسپریس نیوز کو 51 کروڑ، سماء نیوز کو ساڑھے 19کروڑ ، پی ٹی وی نیوز کو سوا23کروڑ روپے کے اشتہارات ملے۔ن لیگی دور حکومت میں 92نیوز کو ساڑھے 14کروڑ، آج نیوز کو20کروڑ،ڈان نیوز کو 28کروڑ، اب تک ٹی وی کو46کروڑ، کیپیٹل ٹی وی کوساڑھے40کروڑ ، چینل 24کوپونے 8کروڑ روپے کے اشتہارات ملے۔

دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں اے آر وائی نیوز کو 17کروڑ روپے کے اشتہارات ملے جبکہ جیو نیوز کوساڑھے 14کروڑ روپے کے اشتہارات مل چکے ہیں۔ تا حال دنیا نیوز کو سوا16کروڑ ، ایکسپریس نیوز کو15کروڑ ، سماء نیوز کو سوا13کروڑ ، 92نیوز کو ساڑھے 12کروڑ روپے کے اشتہارات ملے ہیں۔سینیٹ کمیٹی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق آج نیوز کو پونے 12کروڑ، ڈان نیوز کو11کروڑ روپے کے اشتہارات پی ٹی آئی کے ساڑھے تین برسوں میں مل چکے ہیں

sohail

sohail

Next Post

پرویز خٹک اور عمران خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

تحریک انصاف میں بغاوت ؟ قریبی ساتھی کپتان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں؟

الفا براوو چارلی کے مشہور کردار کیپٹن شیر گل کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ 

آپ مجھے سب کے سامنے بلیک میل کر رہے ہیں، وزیراعظم کا پرویز خٹک کو سخت جواب، مزید انکشافات سامنے آگئے

اندرون سندھ زہریلی شراب پینے سے 14 افراد جان کی بازی ہار گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In