• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

الفا براوو چارلی کے مشہور کردار کیپٹن شیر گل کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ 

by sohail
جنوری 13, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ماضی میں سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مشہورِ زمانہ ڈرامہ سیریل ’ الفا براوو چارلی ‘ کے کردار ’ کیپٹن گل شیر‘ نے مری سانحے پر اپنے ساتھ پیش آنے والا قصہ بتایا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید قاسم شاہ نے ویڈیو بیان میں مری میں سیاحوں کے ساتھ برے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کا اہلخانہ کے ساتھ خیبرپختونخوا کے علاقے کمراٹ جانا ہوا تو وہاں پھنسنے پر مقامی لوگوں نے ان کے ساتھ کیسا رویہ اختیار کیا۔ قاسم شاہ نے بتایا کہ ‘جب میں نے دیر کراس کیا تو میری گاڑی خراب ہوگئی، ہماری کچھ اور گاڑیاں بھی تھیں چونکہ میری گاڑی خراب ہوئی اس لیے سب ہی رُک گئے، ہمیں رکا دیکھ کر گاؤں کا ایک بچہ ٹرے لے کر ہمارے پاس آیا اور کہا کہ ماں جی نے آپ کے لیے چائے بھجوائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘مجھے یہ دیکھ کر کافی حیرت ہوئی، اس وقت ہم سب کو چائے کی خاصی طلب ہورہی تھی، ہمیں وہاں مغرب ہوگئی، اس وقت ایک بندہ ہمارے پاس آیا جس کے ہاتھوں میں چاولوں سے بھری ہوئی ٹرے موجود تھی، اس نے کہا کہ میری بیوی کھانا پکا رہی تھی، آپ لوگوں کو یوں دیکھا تو میں ٹرے میں ایسے ہی ڈال کر لے آیا، میں نے سوچا ہم بعد میں کھالیں گے آپ لوگ مہمان ہیں پہلے آپ کھائیں۔سید قاسم شاہ کا کہنا تھا کہ ‘انہوں نے ہم سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا، یہ تمام اخلاقیات، روایات کی پاسداری تربیت سے آتی ہے، میں دیر اور وہاں کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان کے لوگ ایسے ہی ہیں لیکن مری میں جو ہوا، وہ لوگ ہم میں سے نہیں۔ واضح رہے کہ مری میں 7 جنوری کی شب برفانی کے نتیجے میں 23 افراد انتقال کرگئے، اس روز مری میں مقامی ہوٹل والوں کی جانب سے سیاحوں سے برے سلوک اور اوورچارجنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

sohail

sohail

Next Post

آپ مجھے سب کے سامنے بلیک میل کر رہے ہیں، وزیراعظم کا پرویز خٹک کو سخت جواب، مزید انکشافات سامنے آگئے

اندرون سندھ زہریلی شراب پینے سے 14 افراد جان کی بازی ہار گے

جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ، پاکستان کے اگلے چیف جسٹس کون ہوں گے، صدر مملکت نے منظوری دیدی

لاہور میں لڑکیاں بھی ون ویلنگ جیسے خطرناک کرتب کرنے لگیں

پی ٹی آئی کے درجنوں ایم این ایز کا شہباز شریف سے رابطہ، پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار ، سلیم صافی کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In