• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 28, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ہمیں گھر بھیجتے بھیجتے یہ نہ ہو سارے گھر چلے جائیں اور صدارتی نظام آجائے

by sohail
جنوری 19, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں ہونے والی صدارتی نظام کی بحث کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ نظام کے حوالے سے بات ایک بڑی سیاسی بیٹھک میں ہوئی ، جہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لوگ بیٹھے تھے یہ ایک ذاتی سی محفل تھی ۔ 92 کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی محفل میں جب بات شروع ہوئی کہ تحریکیں چلیں گی اور آنے والے حالات بہت برے ہوں گے تو اس وقت ایک حکومتی ذمہ دار نے کہا عمران خان بھی بہت ضدی آدمی ہیں اور ادارے بھی سمجھتے ہیں یہ ٹھیک چل رہے ہیں تو ہوسکتا ہے پھر ایسا صدارتی نظام آجائے جس سے پھر آپ سب ہی گھر چلے جائیں ، ہمیں گھر بھیجتے بھیجتے یہ نہ ہو سارے گھر چلے جائیں اور ایک صدارتی نظام آجائے اور وہ صدارتی نظام وزیراعظم عمران خان کی فیور کا ہو اور سب کچھ ان کے ہاتھ میں چلا جائے۔

سینئر صحافی کے مطابق یہ بات وہاں سے آگے بڑھی اور سوشل میڈیا پر اس پر بحث شروع ہوگئی جو حکومت کو سوٹ کرتی ہے یہ بات اپوزیشن کو ڈرانے کے لیے بھی ہوئی۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کا شوشہ ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے مترادف ہے ، جب بھی زبردستی صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو ملک ٹوٹا اور صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑنے والے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں تاکہ ہم مہنگائی اور بے روزگاری کی بات نہ کریں ، اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنا عوامی مطالبہ ہے ‘ لانگ مارچ سے حکومت کو گرا کر دکھاؤں گا۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا مطالبہ ہے ہم اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں ، جس کی وجہ سے ہماری سی ای سی نے فیصلہ کیا کہ ہم 27 فروری کو حکومت کے خلاف نکلیں گے ، آئین اورقانون میں ایمرجنسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے ہم نے جمہوری طریقے سے حکومت کو نکالنے کی بات کی تھی ، جس کے لیے ہم نے تحریک عدم اعتماد کی بات بھی کی لیکن ہمارے پاس سینیٹ میں فی الحال مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام دشمن منی بجٹ کو زبردستی پاس کروایا ، ہم نے ایوان کے اندر اور باہر منی بجٹ پر احتجاج کیا ، ہم سے وعدہ کیا گیا کہ کچھ اشیاء پرٹیکس نہیں لگایا جائے گا وہ بھی غلط نکلا ، منی بجٹ بھی رات کے اندھیرے میں پاس کیا گیا اور اسٹیٹ بینک بل بھی ایوان سے زبر دستی منظور کروایا گیا جس کے بعد اب اسٹیٹ بینک پارلیمینٹ کو جوابدہ نہیں ہوگا اور آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا جب کہ منی بجٹ کے نتیجے میں مہنگائی کا اثر بھی عوام پر پڑے گا۔

Tags: PPP
sohail

sohail

Next Post

سانحہ مری کی رپورٹ پیش، سی پی او راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری سمیت کئی افسران معطل

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

لاہور دھماکہ : پاکستان کے پانچ شہروں کیلئے ریڈ الرٹ ، شیخ رشید کا بیان

پاکستان میں صدارتی نظام کے نفاذ کی باتیں ، کیا ہونے والا ہے؟ بیرسٹر اعتزاز احسن کے اہم انکشافات

مظفر آباد کا رہائشی نو سالہ بچہ ابصار بھی لاہور دھماکے میں شہید، لاہور میں کیا کام کر رہا تھا ، افسوسناک کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In