• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاگل پن کے دورے، کرسی اور اسٹریچر میں پیشی ، طبی ماہرین نے ظاہر جعفر کے معائنہ کے بعد حتمی فیصلہ سنا دیا

by sohail
جنوری 20, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کبھی پاگل پن کے دورے، کبھی کرسی پر معذروں کی اداکاری ، کبھی اسٹریچر پر عدالت میں پیشی، نور مقدم کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والے ظاہر جعفر کے سارے ڈرامے فیل، جیل اسپتال کے ڈاکٹرز اور ماہرِ نفسیات نے مکمل فٹ قرار دے دیا ۔
جیل ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملزم کا بہت دفعہ میڈیکل کیا گیا، ملزم کا ماہرنفسیات نے بھی مکمل معائنہ کرکے اسے فٹ قرار دیا۔ میڈیکل رپورٹ ایڈيشنل سیشن جج کو موصول ہوگئی ہے۔
ملزم ظاہر جعفر کو آج اسٹریچر پر لاکر عدالت میں پیش کیا گیا،

پہلے لٹکا چہرہ حال بے حال ، پھر کرسی کا استعمال اور اب اسٹریچر پر ہوا عدالت میں استقبال ، ظاہر جعفرکی لمحہ بہ لمحہ بگڑتی صورتحال پر عوام کیا کہتی ہے ؟ #ZahirJafar #NoorMuqadam #Islamabad @KlasraRauf pic.twitter.com/Kqdw0t49iN

— @nakarkhana (@NakarKhana) January 20, 2022
گذشتہ سماعت میں اسے کرسی پر اٹھاکر لایا گيا تھا۔
ظاہر جعفر کے وکلا اس کا ذہنی توازن خراب ہونے کا دعویٰ کرچکے ہيں اور اس کی بنیاد پر عدالت سے ریلیف مانگ چکے ہیں۔
گزشتہ سماعت پر پولیس اہلکاروں نے ظاہر جعفر کو کرسی پر بٹھا کر عدالت میں پیش کیا اور آج سماعت ہوئی تو ملزم ظاہر جعفر کو اسٹریچر پر لٹا کر لایا گیا ۔ ملزم عدالت میں سماعت کے دوران مسلسل کراہتا بھی رہا۔ تاہم میڈیکل رپورٹ نے ملزم کی ذہنی و جسمانی بیماری کا سارا پول کھول دیا ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق ظاہر جعفر ذہنی طور پر بھی مکمل فٹ ہے اور جسمانی طور پر بھی۔
ملزم ظاہر جعفر کی بار بار استدعا پر عدالت نے جیل حکام کو مکمل میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیا تھا۔
آج ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران دیگر ملزمان کو بھی پیش کیاگیا۔ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کے وکیل بشارت اللہ کی جرح کے دوران تفتیشی افسر عبدالستار نےکہا کہ 27 جولائی کو 7 افراد کی سی ڈی آر موصول ہوئی، موبائل کمپنیوں سے کسی کو تفتیش میں شامل نہیں کیا، پولیس نے مقتولہ نورمقدم کے واٹس ایپ کا ڈیٹا نہیں لیا، قتل کے روز 20 جولائی کو دوپہر ایک بج کر 53 منٹ پر مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم اور ظاہر جعفر کے والد ذاکرجعفر کے درمیان 11 منٹ کی کال ہوئی۔جرح کے دوران تفتیشی افسر نے مزید بتایاکہ قتل کا کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں۔ کیس کی مزید سماعت اب 24 جنوری کو کی جائے گی۔

sohail

sohail

Next Post

لاہور دھماکے میں شہریوں کی بے حسی، زخمیوں کو تڑپتا چھوڑ کر پرائز بانڈ اور پیسے لوٹتے رہے

ملک میں صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

آخر کیوں؟

جاسوسی کیس! پاک آرمی کا پنڈی عدالت کو فوجی عدالت کا ریکارڈ دینے سے انکار

ایاز صادق نئی تجاویز لے کر نواز شریف کے پاس گئے، بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In