اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ مری کی گونج ابھی تھمی نہ تھی کہ لاہور انارکل بم دھماکے میں لوگوں نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوٹ مار میں مصروف رہے ۔ تفصیلات کے مطابق انارکلی دھماکے بعد جائے وقوع کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ زخمی افراد کی چیخ و پکار کو نظر انداز کرتے ہوئے لوٹ مار میں مصروف ہیں ایسےموقعے پر جب ہر طرف چیخ و پکار کا عالم تھا چند افراد موقع سے فائدہ اٹھا کر پیسے اور پرائز بانڈز لوٹتے رہے ہیں ۔