• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

خاتون کا پیچھا کرنے، ہراساں کرنے اور تشدد کو نشانہ بنانے پر سخت ترین سزائیں، پاکستان پینل کوڈ قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی

by sohail
جنوری 31, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون کا پیچھا کرنے، ہراساں کرنے اور تشدد کو نشانہ بنانے پر سخت ترین سزاوں کی منظوری، ملزمان کو 3 ماہ سے 3 سال قید کی سزا اور لاکھوں روپے جرمانہ ہو گا، پاکستان پینل کوڈ قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے خواتین کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کو سخت ترین سزائیں دلوانے کیلئے عملی طور پر اہم قدم اٹھایا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پینل کوڈ قوانین میں جن ترامیم کی منظوری دی ہے، ان میں خواتین کیخلاف ہونے والے جرائم پر سخت سزاوں کی تجاویز دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے مطابق تقریباً 600 قوانین میں ترمیم کی تجویز سامنے آئی ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ان ترامیم کو پارلیمنٹ سے ہی منظور کروایا جائے گا۔
خواتین پر تشدد روکنے کے حوالے سے ترمیم بھی شامل کی گئی ہے ۔ پاکستان پینل کوڈ میں ایک نئی دفعہ 354 بی کا اضافہ کرنے کی بھی تجویز شامل کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ کسی خاتون کا پیچھا کرنے پر بھی سزا کی تجویز ہے جس میں صرف حقیقی طورپر پیچھا کرنے پر نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر کسی بھی ذریعے سے پیچھا کرنے کی شکایت پر بھی پولیس کارروائی کرسکتی ہے۔
سیکشن 498 ڈی کے مطابق بیوی پر شوہر یا اس کے کسی رشتہ دار پر تشدد ثابت ہونے کی صورت میں تین سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے جب کہ ایسا کوئی بھی اقدام خاتون پر تشدد کے زمرے میں آئے گا جس سے خاتون خودکشی کرنے پر مجبور ہو یا اسے ذہنی یا جسمانی طور پر نقصان پہنچایا جائے۔ ان نئی دفعات کے تحت پولیس صرف ایک بار وارننگ جاری کرے گی لیکن دوسری بار شکایت ملنے پر 3 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دینے کی تجویز شامل ہے، جبکہ متعدد بار شکایت موصول ہونے پر 1 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کی تجویز دی گئی ہے۔

sohail

sohail

Next Post

تحریک انصاف کو دھچکا ، الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر کو 5سال کیلئے نااہل کر دیا

ن لیگ سے وزیراعظم شہباز شریف ہوں یا مریم ؟ عوام کی رائے کیا ہے،سروے رپورٹ سامنے آگئی

نواز شریف علاج کے بغیر لندن سے پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے

قریشی کی گیلانی پر چڑھائی ، ملتان کے دو مخدوم دوستوں میں دشمنی کیسے پڑی؟

شاہ محمود نے سینیٹ کی توہین کی‘ امید نہیں تھی وزیر خارجہ اس حد تک گرجائیں گے ، گیلانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In