اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایک تو یہ حکومت عوام کے مینڈیٹ سے نہیں بنی اوپر سے یہ سیریس ہی ہو گئے ہیں کہ ہماری حکومت ہے ، اسے تسلیم کرو ، عمران ریاض خان کی قیدی وین سے میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم xپر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان قیدیوں والی وین میں موجود ہیں ، وین کے باہرکچھ رپورٹرز اور پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ بھی موجودہیں ۔ عالیہ حمزہ عمران ریاض سے مخاطب ہو کر کہتی ہیں کہ عمران بھائی آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔ ہم پہلے بھی آپ کے ساتھ آج بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ کیجئے :
ایک تو یہ حکومت عوام کے مینڈیٹ سے نہیں بنی اوپر سے یہ سیریس ہی ہو گئے ہیں کہ ہماری حکومت ہے ، اسے تسلیم کرو ، عمران ریاض خان #ImranRiazKhan #AliaHamza pic.twitter.com/nh5clIsiqK
— Mad e Muqabil (@Muqabil_With_RK) March 6, 2024