اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد بوریوالہ کیمپس میں ڈرامٹک کلب کے زیر اہتمام ڈرامٹک مقابلے کا کامیاب انعقاد ، اردو زبان وادب اور کلچرل ایکٹیویٹیز سے شغف رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی کثیر تعداد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد بوریوالہ کیمپس میں ڈرامٹک کلب کے زیر اہتمام ’’ مکھوٹے ‘‘ کے عنوان سے ڈرامٹک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر سعدیہ نذیر کی زیر نگرانی اس مقابلے کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار ، مسلسل آگے بڑھنے کا عزم اور معاشرے کا کارمد آمد شہری بننے کیلئے طلبا کو راہ دکھا نا تھا ۔ ایونٹ میں طلبا و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے شاندار جوہر دکھائے جنہیں حاضرین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔ پروگرام کے چیف گیسٹ اداکار حماد رزاق نے طلبا کو ڈرامہ سازی اور اداکاری کے فن میں نکھار پیدا کرنے کے حوالے سے سیر حاصل لیکچر دیا۔ حماد رزاق نے اپنے اندر خود اعتمادی بڑھانے بولنے اور سوچنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنا کر اپنے پیروں پر کھڑ ا ہوکرمعاشرے کا کارآمد شہری بننے کے حوالے سے طلبا کی رہنمائی بھی کی ۔






