• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدارتی الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت، محمود اچکزئی کا حیران کن بیان سامنے آگیا ، بڑے پول کھول دیے

by ویب ڈیسک
مارچ 9, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
صدر کے انتخاب سے چند گھنٹے قبل صدارتی الیکشن ملتوی ؟محمود خان اچکزئی کے حوالے سے آنے والی اہم خبر کی تفصیلات
0
SHARES
263
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار محمود خان اچکزئی نےکہا ہےکہ صدارتی الیکشن بڑے اچھے ماحول میں ہوئے، پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نےکہا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے اور ساتھ دینے پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں سب کچھ خریدا جاسکتا ہے، لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی مخالفت کرتے ہیں، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس سائیڈ پر ہوں، ملک میں نئے دور کا آغاز ہےکہ خرید وفروخت نہیں ہوئی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں نے اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا، پنجاب میں بھی ایسا ہی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ساتھیوں نےکہا کہ دل کہتا ہےکہ ووٹ آپ کو دیں، اچھی روایت پڑ چکی ہے، باقی باتیں پارلیمان میں کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ میں آصف زرداری کو مبارک باد دینے گیا تھا مگر وہ موجود نہیں تھے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آصف زرداری کی کامیابی کی مبارک باد دے دی ہے۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے صوبے کی اسمبلی سے ایک بھی ووٹ نہیں ملا، ڈاکٹرعبدالمالک رات تک تو ہمیں ووٹ دینے پر راضی تھے مگر اس کے بعد پھسل گئے، کم از کم مجھے ایک ووٹ تو عبدالمالک دےدیتے، انہوں نے وعدہ کیا تھا، ہمارے اتحادیوں نے ہمیں ووٹ دیا، اختر مینگل نے ووٹ دیا، مولانا فضل الرحمان شاید سوگئے ہوں، ان کا ووٹ ہمیں پڑنا چاہیے تھا۔
سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نےکہا کہ نواز شریف اپنی جماعت کے سمجھدار عناصر کی آواز سنیں، ایک پارٹی کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دیے ہیں اسے ماننا ہوگا، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک میں غصہ ہے اس پر قابو پانا ہوگا، پتہ نہیں ہم نے اس ملک کو کہاں تک پہنچایا ہے،۔

محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سے دوست ہیں جب اے پی ڈی ایم بنائی، پارلیمنٹ کے لیے میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی سے جو بھی اختلاف ہو لیکن سیٹیں جیتی ہیں، آئین سے حل نکالا جائے اور مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں، آئین منتخب نشستوں پر خواتین اور اقلیتوں کو حق دیتا ہے، کسی کی نشستیں ریوڑیوں کی طرح بانٹنے والے آپ کون ہیں۔

Tags: Asif Ali ZardariMehmood Khan Achakzai
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بلوچستان کے بلوچوں کا پنجاب سے کیا رشتہ ہے ؟ اوکاڑہ کے ایک مقبرے کی کہانی ،بلوچ قبائل کی حیران کن تاریخ ، ان کی ٹوٹل آبادی کتنی ہے؟

بلوچستان کے بلوچوں کا پنجاب سے کیا رشتہ ہے ؟ اوکاڑہ کے ایک مقبرے کی کہانی ،بلوچ قبائل کی حیران کن تاریخ ، ان کی ٹوٹل آبادی کتنی ہے؟

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 

وفاقی کابینہ میں نگران حکومت کے بڑے نام بھی شامل کیے جانے کا امکان ، 3بڑے نام سامنے آگئے

حملے سے قبل ایران کی پاکستان کو 6گھنٹے تک کالیں ، کاکڑ کا فیورٹ سیاستدان عمران، الیکشن دھاندلی، کاکڑ کا فوج کو صاف انکار

حملے سے قبل ایران کی پاکستان کو 6گھنٹے تک کالیں ، کاکڑ کا فیورٹ سیاستدان عمران، الیکشن دھاندلی، کاکڑ کا فوج کو صاف انکار

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کس خاتون کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ کرلیا ؟ حیران کن تفصیلات

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کس خاتون کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ کرلیا ؟ حیران کن تفصیلات

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 

شہباز کابینہ فائنل ، 19نام صدر مملکت کو بھجوا دیے گئے ، کسے کون سا عہدہ ملے گا ، جانیں 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In