لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کو سینیٹ کا الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 24 نیوز کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کی بیگم اور وکلانے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی، جس پرڈیوٹی جج ارشد جاوید نےسماعت کی ،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی کاغذات نامزدگی پر دستخط کی درخواست منظور کر لی ،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیلئے جیل حکام کو حکم دےدیا ۔
عدالت نے کہاکہ جیل حکام کاغذات نامزدگی درخواست پر دستخط میں معاونت کریں ،عمر سرفراز چیمہ سے ان کی بیگم اور وکلاجیل جا کر کاغذات نامزدگی پر دستخط حاصل کریں گے ۔