• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ماسکو کانسرٹ ہال حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہوگئی، پاکستان اور چین کی مذمت

by ویب ڈیسک
مارچ 23, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, دنیا
0
ماسکو کانسرٹ ہال حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہوگئی، پاکستان اور چین کی مذمت
0
SHARES
321
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے کے کانسرٹ ہال میں ہونے والے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 143 ہو گئی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ماسکو میں کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، چین قومی سلامتی اور استحکام کیلئے روس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
روسی حکام کی جانب سے صدر ولادیمیر پیوٹن کو کانسرٹ ہال میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 143 ہوگئی ہے، حملےمیں 120 سےزیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روس کے صدارتی آفس کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کانسرٹ ہال حملے میں اب تک 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
اس حوالے سے میڈیا کا بتانا ہے کہ دو مشتبہ افراد کو یوکرین کی سرحد کے قریب سے حراست میں لیا گیا تاہم روسی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق تین دہشتگردوں نے لوگوں سے بھرے ہوئے کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور بم پھینکے، دھماکے سے کانسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے، دھماکے سے کنسرٹ ہال کی عمارت میں آگ بھی لگ گئی۔
وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے قومی سلامتی جان کربی نے روس میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں یوکرین ملوث نہیں ہے۔
جان کربی نے واضح کیا کہ ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے 8 مارچ کو امریکی شہریوں کو ممکنہ دہشتگردی سے خبردار کرتے ہوئے مجمعے میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔
دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے دہشت گردی میں یوکرین کے ملوث نہ ہونے سے متعلق امریکی ردعمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے حملے کے دوران ہی آخر کس بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کرلیا کہ دہشت گرد حملے میں کوئی دوسرا ملوث ہے؟

Tags: ChinaMascoPakistan
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بشریٰ بی بی سے اب کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا ، خاور مانیکا کا اعلان جنگ ، عمران خان ، بشریٰ بی بی بارے نیا بیان

بشریٰ بی بی سے اب کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا ، خاور مانیکا کا اعلان جنگ ، عمران خان ، بشریٰ بی بی بارے نیا بیان

ڈان کے صحافی انور اقبال کے رئوف کلاسرا کے پروگرام میں انکشافات پر امریکا /پاکستان میں شدید ہنگامہ کیوں مچا ؟

ڈان کے صحافی انور اقبال کے رئوف کلاسرا کے پروگرام میں انکشافات پر امریکا /پاکستان میں شدید ہنگامہ کیوں مچا ؟

توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان بری

سائفر کیس ، چند گھنٹوں میں عمران خان کے مداحوں کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے ؟اہم تفصیلات

چھتے کو چھیڑنے پر شہدکی مکھیاں گھروں میں گھس گئیں، بزرگ جاں بحق

چھتے کو چھیڑنے پر شہدکی مکھیاں گھروں میں گھس گئیں، بزرگ جاں بحق

شیر افضل مروت کو بڑا دھچکا ، تحریک انصاف نے مروت خلاف بڑا ایکشن لے لیا

پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈ بلاک کا شیر افضل مروت کا دعویٰ ، مروت کی PTI کی سوشل میڈیا ٹیم پر کڑی تنقید ، بڑا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In