• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈ بلاک کا شیر افضل مروت کا دعویٰ ، مروت کی PTI کی سوشل میڈیا ٹیم پر کڑی تنقید ، بڑا اعلان کر دیا

by ویب ڈیسک
مارچ 24, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
شیر افضل مروت کو بڑا دھچکا ، تحریک انصاف نے مروت خلاف بڑا ایکشن لے لیا
0
SHARES
547
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں ذمہ داری سے بیان دیتا ہوں، پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ دوبارہ گنتی میں ہروا دیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’خبر سے خبر وِد نادیہ مرزا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارا فوکس سینیٹ الیکشن پر ہونا چاہیے اور ہمارا ہدف ہے کہ خیبرپختونخوا سے 9 اور پنجاب اسمبلی سے 2 سیٹیں مل جائیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کور کمیٹی میں معذرت کرنے سے متعلق خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کور کمیٹی میں کوئی معذرت نہیں کی، میرے معافی مانگنے سے متعلق خبر جھوٹی ہے۔
شیر افضل مروت نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف شواہد بھی موجود ہیں اور امید ہے کہ ایف آئی اے میری درخواست پر کارروائی کرے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر نے اپنی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اتنی قربانیوں کے باوجود مجھے تختہ مشق بنایا جا رہا ہے، جن سے کچھ نہیں ہوتا وہ صرف ٹرولنگ کر رہے ہیں لیکن کسی کو حق نہیں کہ میرے خلاف ٹرولنگ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر تنقید اور ٹرولنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا تو میں اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے 30 مارچ کے جلسے کے بعد پیچھے ہٹ جاؤں گا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم عمران خان کے وژن کو نقصان پہنچا رہی ہے، سوشل میڈیا ٹیم جو کر رہی ہے اس سے پارٹی کا نقصان ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وقت آنے پر بتاؤں گا کہ میرے خلاف مہم کون چلا رہا ہے اور دعویٰ کیا کہ اگر کوئی مجھ سے بہتر ہے تو سامنے آئے۔
پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائی گئی تھیں، جن لوگوں کی ویڈیوز بنائی گئیں انہیں جانتا ہوں لیکن ان کے نام نہیں لے سکتا کیونکہ میں انہیں بدنام نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے تحریک انصاف پنجاب میں فاورڈ بلاک بننے کے دعوے کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے کہا کہ میں ذمہ داری سے بیان دیتا ہوں، پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ دوبارہ گنتی میں ہروا دیا جائے گا۔

Tags: پی ٹی آئیشیر افضل مروت
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان

عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری

حکومت کا’’ ایک ارب روپے‘‘ کی خطیر رقم سے پنجاب میں مفت وائی فائی فراہم کرنے کا اعلان

حکومت کا’’ ایک ارب روپے‘‘ کی خطیر رقم سے پنجاب میں مفت وائی فائی فراہم کرنے کا اعلان

انتہائی بری گورننس ، میرے پاس اور کوئی آپشن نہیں ، ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن عہدے سے مستعفی، وجہ سامنے آگئی

انتہائی بری گورننس ، میرے پاس اور کوئی آپشن نہیں ، ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن عہدے سے مستعفی، وجہ سامنے آگئی

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 

گیس کی قیمت میں اضافہ ، وزیراعظم شہباز شریف ناراض ، بڑا حکم دیدیا

مسلسل تیسری بار جیت کا امکان ، انتخابات سے قبل کون کونسی اہم اور ارب پتی شخصیات نریندرمودی کی جماعت میں شامل ؟

مسلسل تیسری بار جیت کا امکان ، انتخابات سے قبل کون کونسی اہم اور ارب پتی شخصیات نریندرمودی کی جماعت میں شامل ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In