اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عمران خان بھی سنبھال نہ سکے ، بشریٰ بی بی شدید غصے میں۔۔ آرمی چیف ، ڈی جی ISI، ڈی جی سی پر سنگین الزامات یا وارننگ ؟ بشریٰ بیگم کی بہن مریم وٹوکو وضاحت جاری کرنا پڑ گئی۔۔ عمران خان خطرے میں ؟ ۔۔ سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے اپنے نئے یوٹیوب وی لاگ میں گوادر پورٹ اتھارٹی پر حملے اور شانگلہ میں داسو ڈیم پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز پر حملے اور طویل عرصے بعد ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیچھے کونسی طاقتیں ہیں ، اس بارے اہم انکشافات کیے ہیں ۔ رئوف کلاسرا نے وی لاگ میں اڈیالہ جیل میں قائم کمرہ عدالت میں بشریٰ بی بی کی صحافیوں سے گفتگو کی اندرونی کہانی کی تفصیلات پر سے بھی پردہ اٹھایا ۔ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔
کمرہ عدالت میں گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے، اس دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کا بازو پکڑ کے پیچھے لےگئے جس پر بشریٰ بی بی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بے ضمیر لوگوں سےنہیں باضمیر لوگوں سےمخاطب ہوں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں اور اقتدار کے بعد کبھی کسی کو نہ نقصان پہنچایا اور نہ کسی کو مارنےکا کہا، بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے، یہ کچھ بھی کرلیں یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ بشریٰ بی بی نےآج شدید غصے میں پاک فوج کے سربراہ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی سی پر سنگین الزام لگایا یا انہیں وارننگ دی ؟ بشریٰ بی بی کے بیان پر ان کی بہن مریم وٹو کا بیان بھی سامنے آچکا ہے ۔ ان کا اس حوالے سے کیا کہنا تھا ، مزید ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :