• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

by ویب ڈیسک
مارچ 27, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
0
SHARES
2.9k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ختم ہوگیا۔
فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے، فل کورٹ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فل کورٹ اجلاس پر اعلامیہ بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہےکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خفیہ اداروں کے عدالتی معاملات میں مداخلت سے متعلق خط پر فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان سے مشاورت بھی کی جس کے بعد فل کورٹ اجلاس طلب کیا۔

عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مداخلت پر خط
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت ہو رہی تھی تو عدلیہ کی آزادی کو انڈرمائن کرنے والے کون تھے؟ ان کی معاونت کس نے کی؟ سب کو جوابدہ کیا جائے تاکہ یہ عمل دہرایا نہ جا سکے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں کوئی رہنمائی نہیں کہ ایسی صورتحال کو کیسے رپورٹ کریں۔
خط میں ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رہ نمائی مانگی ہے، پوچھا ہے کہ ایگزیکٹو بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز ارکان کی کارروائیوں پر رپورٹ اور ردعمل سے متعلق جج کی کیا ڈیوٹی ہے؟ یہ کارروائیاں ایک جج کے سرکاری کام میں مداخلت کے برابر ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اہل کاروں کی عدالتی امور میں مداخلت اور ججز کو دھمکاناعدلیہ کی آزادی کم کرتی ہے، درخواست ہے انٹیلی جنس اہلکاروں کی مداخلت اور ججز کو دھمکانے کے معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلایا جائے، ایسی ادارہ جاتی مشاورت عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے طریقہ کار اور عدلیہ کی آزادی کم کرنے والوں کا تعین کرنے کے میکزم بنانے میں معاون ہوسکتی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ یہ جاننا اور تعین کرنا ضروری ہے ریاست کی ایک ایگزیکٹو برانچ سے جاری پالیسی ابھی وجود رکھتی ہے، جاری پالیسی پر انٹیلی جنس اہلکار عمل درآمد کرتے ہیں جو ایگزیکٹو برانچ کو رپورٹ کرتےہیں، ہائی کورٹ کے ایک جج کے بیڈ روم کی خفیہ کیمرے سے ریکارڈنگ کی گئی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

6ججز کا خفیہ ایجنسی پر الزام، جسٹس فائز عیسیٰ بھی متاثرہ ججز میں شامل ؟ چیف جسٹس پاکستان کا بڑا امتحان ،نئے انکشافات

اپوزیشن لیڈر کون؟نیا تنازعہ ، سنی اتحاد کونسل کے 2 گروپ بن گئے

اپوزیشن لیڈر کون؟نیا تنازعہ ، سنی اتحاد کونسل کے 2 گروپ بن گئے

پاکستان میں عید الفطر کس روز ہوگی ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

افواہوں کا ڈراپ سین ، پاکستان میں عید الفطر کس روز ہوگی ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو اجازت دے دی

پاکستانی کرکٹرز کی کاکول اکیڈمی میں تگڑی ٹریننگ جاری، تفصیلات سامنے آگئیں 

پاکستانی کرکٹرز کی کاکول اکیڈمی میں تگڑی ٹریننگ جاری، تفصیلات سامنے آگئیں 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In