• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو اجازت دے دی

by ویب ڈیسک
مارچ 28, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو اجازت دے دی
0
SHARES
529
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے پر انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مجموعی طور پر105 ملزمان فوج کی تحویل میں ہیں، ان میں 20 افراد ایسے ہیں جن کی عید سے قبل رہائی ہوسکتی ہے، ان 20 افراد کی رہائی کیلئے بھی 3 مرحلے ہیں جو فالو کرنے پڑیں گے، بریت اور کم سزا والوں کو رعایت دے کر رہا کیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ ملزمان کی رہائی کیلئے پہلا مرحلہ محفوظ شدہ فیصلہ سنائے جانا، دوسرا اس کی توثیق ہوگی اور تیسرا مرحلہ کم سزا والوں کوآرمی چیف کی جانب سے رعایت دینا ہوگی۔ اس دوران اٹارنی جنرل فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی اجازت دینےکی استدعا کی۔ اس پر جسٹس عدالت نے کہا کہ اگراجازت دی بھی تو اپیلوں کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ جنہیں رہا کرنا ہے ان کے نام بتادیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب تک فوجی عدالتوں سے فیصلے نہیں آجاتےنام نہیں بتاسکتا، جن کی سزا ایک سال ہے انہیں رعایت دے دی جائے گی۔
عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ کم سزا والوں کو قانونی رعایتیں دی جائیں گی، فیصلے سنانے کی اجازت اپیلوں پرحتمی فیصلے سے مشروط ہوگی۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی اور کہا کہ صرف ان کیسزکے فیصلے سنائے جائیں جن میں نامزد افراد عید سے پہلے رہا ہوسکتے ہیں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اپریل کے چوتھے ہفتے میں ہوگی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستانی کرکٹرز کی کاکول اکیڈمی میں تگڑی ٹریننگ جاری، تفصیلات سامنے آگئیں 

پاکستانی کرکٹرز کی کاکول اکیڈمی میں تگڑی ٹریننگ جاری، تفصیلات سامنے آگئیں 

خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کا خط ،وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات جاری، ملاقات میں کون کون شامل

خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کا خط ،وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات جاری، ملاقات میں کون کون شامل

خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کا خط ،وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات جاری، ملاقات میں کون کون شامل

6ججز کا خط سے بھونچال ، چیف جسٹس /وزیر اعظم کی ملاقات بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایگزیکٹو کی عدالتی کاموں میں مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی: فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ، مکمل تفصیلات

گوگل پلے اسٹور پرموجود وہ 28 ایپس آپ کے موبائل کیلئے خطرناک قرار

گوگل پلے اسٹور پرموجود وہ 28 ایپس آپ کے موبائل کیلئے خطرناک قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In