اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جہلم پولیس کے بہادر جوان کی بہادری کے چرچے ، 3فائر کھا کر بھی ملزم کو فرار نہ ہونے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے ایکس اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہلم پولیس کا ایک بہادر نوجوان عوام اور خطرناک ملزم کے بیچ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے ۔
پولیس کے جوان کو 3فائر لگے مگر اس کے باوجود اس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا ۔ یقینا ًایسے بہادر پولیس ملازمین پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
جہلم پولیس کے نوجوان نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کر دی ، 3فائر لگنے کے باوجو د عوام کو بچان کیلئے ملزم اور عوام کے بیچ سیسہ پلا ئی دیوار بن گیا@Muqabil_With_RK @OfficialDPRPP pic.twitter.com/vKA7mddN5d
— Mad e Muqabil (@Muqabil_With_RK) March 29, 2024