• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home معیشت

عید سے قبل عوام کو پٹرول کے بعد بجلی کے جھٹکوں کی عیدی ، قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

by ویب ڈیسک
اپریل 1, 2024
in معیشت
0
آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 
0
SHARES
81
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد نیوز ڈیسک ) نو منتخب حکومت نے عید الفطر سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کے لیے بجلی بھی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔
ذرائع کے مطابق اضافہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کیا گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی، صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، نیپرا نے بجلی 4.99 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی مہنگی کرنےکی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر چیئرمین نیپرا وسیم مختارکی سربراہی میں سماعت ہوئی تھی، سی پی پی اے نے اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا تھا۔
سی پی پی اے نے بتایا کہ فروری میں بجلی کی طلب 12.2 فیصد کم رہی، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا ہی چھوڑ دیا ہے، کتنی دفعہ کہہ چکے کہ بجلی طلب بڑھانے کے اقدامات کریں۔
ممبر نیپرا رفیق شیخ کا مزید کہنا تھا کہ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کا استعمال 36 فیصد کم ہوا، اس سے درآمدی بل بڑھا، بجلی مہنگی اور کیپسٹی پیمنٹس بڑھی۔
ممبر نیپرا نے ریمارکس دیے کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 100 فیصد بڑھ گئی ہے، رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ تھرمل پاور پلانٹس 35 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان پلانٹس کی 65 فیصد کی کیپسٹی پیمنٹس کر رہے ہیں۔
ممبرنیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹس میں کمی لانے سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنی چاہئے۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس جب لگائے گئے سستے تھے، اب وہی پلانٹس بجلی مہنگی پیدا کر رہے ہیں۔
حکام نے مؤقف اپنایا تھا کہ پلانٹس کو چلانا بجلی کے نظام میں استحکام کے لیے ضروری ہے، ملک میں این ٹی ڈی سی نظام 26 ہزار میگاواٹ کے لیے بنایا گیا، ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آ جاتی ہے۔
این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھ رہی ہے، بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے، ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ ہم غریب ملک نہیں ہیں، ہماری مینجمنٹ غریب ہے۔
این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ ملک میں سولر کا استعمال بڑھ رہا ہے، سولرائزیشن بڑھنے سے بجلی مہنگی ہو رہی ہے، جس پر ممبر نیپرا نے کہا کہ سولر کی طرف لوگ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر جانا شروع ہوئے، اب جب بجلی مہنگی ہوئی تو لوگوں کے لیے یہ سہولت ہے۔
حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹس بہت بڑھ چکی ہے ، ڈالر کاکردار ہمارے کنٹرول سے باہر ہے،
نیپرا نے سماعت مکمل ہونے کے بعدبجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اورنوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی طلب بڑھانے کے لیے ری سٹرکچرنگ کی ضرورت ہے، مزید کہا کہ ماہانہ 400 یونٹ سے کم والے صارفین کو 592 ارب سبسڈی دی جارہی ہے،
چئیرمین نیپرا نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹیرف کا موجودہ اسٹرکچر پائیدار ہے؟
چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لیے ٹیرف اسٹرکچرپر نظرثانی کرے۔
واضح رہے کہ 19 مارچ بجلی کی قیمت میں میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست سی پی پی اے کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرائی گئی تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
جنرل فیض حمید کا ہاتھ تھا یا نہیں؟ کمیشن کی تحقیقات مکمل

جنرل فیض حمید کا ہاتھ تھا یا نہیں؟ کمیشن کی تحقیقات مکمل

عمران خان کے وہ فرسٹ کزن جو پاکستان کے مشہور صحافی ہیں ، وہ بات جو شاید بہت کم پاکستانیوں کے علم میں ہوگی ، وہ صحافی کون ؟

پاکستانی اعلیٰ افسران کی بہت بڑی تعداد دوہری شہریت کی حامل نکلی ، سب سے زیادہ پولیس افسروں کے نام۔۔ رئوف کلاسرا دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے

اپوزیشن لیڈر کون؟نیا تنازعہ ، سنی اتحاد کونسل کے 2 گروپ بن گئے

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول، پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا، یہ خط کس نے لکھا ؟ سنسنی خیز تفصیلات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول، پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا، یہ خط کس نے لکھا ؟ سنسنی خیز تفصیلات

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In