• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

by ویب ڈیسک
اپریل 2, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
اپوزیشن لیڈر کون؟نیا تنازعہ ، سنی اتحاد کونسل کے 2 گروپ بن گئے
0
SHARES
107
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ عمر ایوب نے کہا کہ حکومت غلط پالیسی پرتنقید کریں گے اوران کا احتساب کریں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا، صرف عمر ایوب نے درخواست جمع کرائی، اسپیکر آفس کی جانب سے بلانے پر عمر ایوب نے پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر سمیت اسپیکر قومی اسبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے نامزد امیدوار عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کا عمل مکمل کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے تسلی کے بعد عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا، جس کے بعد عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
عمر ایوب کے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، عمر ایوب نوٹیفکیشن اجراء کے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر اور قیادت کا مشکور ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا اور ہماری موجودگی میں اسکروٹنی کی، اسپیکر نے باقاعدہ اسکروٹنی کے بعد مجھے اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کیا۔
عمرایوب نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں پاکستان کےعوام کی نمائندگی کررہے ہیں، فارم 45 کے تحت ہمارے 180 لوگوں کی نمائندگی بنتی ہے، لوگوں کو فارم 47 کے ذریعے بیساکھیوں کے زور پر لایا گیا، پاکستان کے لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 17 سے 85 ہو گئی، گیس کی قیمتوں میں 4 گنا اضافہ کر دیا گیا، ہم حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں پر تنقید کریں گے، حکومت کی غلط پالیسیوں کوعوام کے سامنے آشکار کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی نے کہا کہ تعمیری کردار ادا کریں گے اگر ہمیں نظر انداز کیا گیا تو دوریاں بڑھیں گی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول، پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا، یہ خط کس نے لکھا ؟ سنسنی خیز تفصیلات

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول، پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا، یہ خط کس نے لکھا ؟ سنسنی خیز تفصیلات

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور درزی کی دوکان سے 12سوٹ چوری کر کے اعتکاف بیٹھ گیا ، پکڑا کیسے گیا ؟

پاکستان میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور درزی کی دوکان سے 12سوٹ چوری کر کے اعتکاف بیٹھ گیا ، پکڑا کیسے گیا ؟

ججز کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر اینتھریکس در اصل کیا ہے؟

ججز کو خط میں بھیجا گیا مبینہ پاؤڈر اینتھریکس در اصل کیا ہے؟

پاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ !عالمی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ !عالمی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In