• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف سے ملاقات

by ویب ڈیسک
اپریل 3, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف سے ملاقات
0
SHARES
1k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے چند افراد کی جانب سے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف سیاسی مفادات کے حصول کے لیے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات پر تشویش کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ان کے پاکستان کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے طور پر تقرر پر مبارکباد پیش کی اور ان کے دور صدارت کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف فوج کی کارروائیوں اور جاری آپریشنز سے آگاہ کیا اور روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں فوج کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا۔
آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی خدمات ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
انہوں نے متاثرہ علاقوں کی سماجی ترقی کے لیے فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے قومی ترقی میں پاک فوج کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم پر زور دیا اور طاقت کے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری قوت سے جواب دینے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت نے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے چند افراد کی جانب سے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف سیاسی مفادات کے حصول کے لیے لگائے جانے والے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے تخریب کار عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا۔
آرمی چیف سے ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہدا کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی طاقت کی علامت رہے گا۔
پاکستان میں امن، سلامتی اور ترقی کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے یکجہتی اور عزم کے ساتھ اس ملاقات کا اختتام ہوا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اگر ذوالفقارعلی بھٹو زندہ ہوتے تو کیا فیصل واوڈا سینیٹر بنتے؟ مولابخش چانڈیو سے سوال

اگر ذوالفقارعلی بھٹو زندہ ہوتے تو کیا فیصل واوڈا سینیٹر بنتے؟ مولابخش چانڈیو سے سوال

9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان

عمران خان کیلئے جیل میں 7 سیل مختص، سکیورٹی خرچہ ماہانہ 12 لاکھ، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں 

سب سے بڑا صوبہ ٹک ٹاک کی سہیلیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، حماد اظہر

سب سے بڑا صوبہ ٹک ٹاک کی سہیلیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، حماد اظہر

پاکستان میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور درزی کی دوکان سے 12سوٹ چوری کر کے اعتکاف بیٹھ گیا ، پکڑا کیسے گیا ؟

ججز کو دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ ، پہلی گرفتاری ڈال دی گئی

چھ ججز کے خط کا کیس ! جسٹس اطہر من اللہ کے 2منٹ  30سیکنڈز کے ریمارکس نے میلہ لوٹ لیا ، چیف جسٹس بھی حیران

چھ ججز کے خط کا کیس ! جسٹس اطہر من اللہ کے 2منٹ  30سیکنڈز کے ریمارکس نے میلہ لوٹ لیا ، چیف جسٹس بھی حیران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In