• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ججز کو دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ ، پہلی گرفتاری ڈال دی گئی

by ویب ڈیسک
اپریل 3, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پاکستان میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور درزی کی دوکان سے 12سوٹ چوری کر کے اعتکاف بیٹھ گیا ، پکڑا کیسے گیا ؟
0
SHARES
974
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو گزشتہ روز پاؤڈر بھرے مشکوک دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے ہے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔
ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خطوط نجی کوریئر کمپنی کے ملازم نے پہنچائے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مشکوک خطوط موصول ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، پولیس فورس احاطہ عدالت میں موجود ہے، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے 4ججز کو ملنے والے خطوط کی ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئیں جہاں یہ خطوط مؤحد فاضل ولد منظور علی شاہ کی جانب سے بھجوائے گئے اور ڈی ایس پی نے جب خط کھولا تو پیکٹ میں پاؤڈر اور تحریر موجود تھی۔

دریں اثنا ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو موصول ہونے والے خطوط کی تعداد 4 ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تحقیقات چل رہی ہیں، دیگر کورٹس سے بھی چیک کیا جارہا ہے، چاروں خطوط محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو درست حقائق بتائے جائیں گے، کچھ وقت دیا جائے تاکہ چینلز پر چلنے والی خبر عوام تک درست جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 3 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس میں ڈرانے دھمکانے والا نشان موجود تھے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے گزشتہ روز سائفر کیس کی سماعت کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمیں خط موصول ہوئے ہیں، سائفر کیس کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی، بنیادی طور پر ہائی کورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے‘۔
عدالتی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالتی ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک جج کے اسٹاف نے خط کو کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پاؤڈر کے حوالے سے ابھی ایکسپرٹس کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود تھا، کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائی کورٹ ججز کو ارسال کیے ہیں۔
عدالتی ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق خطوط کو جانچ پڑتال کے لیے لے گئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل سیکیورٹی کو فوری طلب کرلیا ہے اور انتظامیہ نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہونے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں درج کرلیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
چھ ججز کے خط کا کیس ! جسٹس اطہر من اللہ کے 2منٹ  30سیکنڈز کے ریمارکس نے میلہ لوٹ لیا ، چیف جسٹس بھی حیران

چھ ججز کے خط کا کیس ! جسٹس اطہر من اللہ کے 2منٹ  30سیکنڈز کے ریمارکس نے میلہ لوٹ لیا ، چیف جسٹس بھی حیران

سینیٹ کے انتخابات مشکوک اور متنازع ،پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دی گئیں، جماعت اسلامی

سینیٹ کے انتخابات مشکوک اور متنازع ،پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دی گئیں، جماعت اسلامی

مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم ، ورلڈ بینک کا بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانے، پنشن اصلاحات کا مطالبہ

مراعات یافتہ طبقے کی مراعات ختم ، ورلڈ بینک کا بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانے، پنشن اصلاحات کا مطالبہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 

وزیر اعظم شہباز شریف کا عوام کو عید کا بڑا تحفہ

350ارب کی زمین 50ارب میں!والٹن ایئر پورٹ سکینڈل، وفاق کی ملکیت زمین بلڈرز کے ہاتھ کیسے لگی ؟

350ارب کی زمین 50ارب میں!والٹن ایئر پورٹ سکینڈل، وفاق کی ملکیت زمین بلڈرز کے ہاتھ کیسے لگی ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In