• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور ،آمنہ کامران عارضی پرنسپل ایچی سن کالج تعینات ، فیس معافی کی پالیسی بھی منظور کرلی گئی

by ویب ڈیسک
اپریل 5, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور ،آمنہ کامران عارضی پرنسپل ایچی سن کالج تعینات ، فیس معافی کی پالیسی بھی منظور کرلی گئی
0
SHARES
1.1k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نیوز ڈیسک ) پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی۔
مائیکل اے تھامسن بیرون ملک روانہ ہو گئے، گورنر پنجاب کی جانب سے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، بورڈ ممبران نے نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی۔

آمنہ کامران اس وقت سینئر ہیڈ مسٹریس سینئر سکول کے طورپر کام کر رہی ہیں۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آمنہ کامران اور خالد نون برسار مائیکل تھامسن کی غیرموجودگی میں انتظامی فرائض سرانجام دیں گے۔
پرنسپل ایچیسن کالج مائیکل اے تھامسن اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے درمیان ہونے والے تنازع میں ایچیسن کالج بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں اہم فیصلے کیے گئے۔مائیکل اے تھامسن بیرون ملک روانہ ہو گئے،پرنسپل مائیکل اے تھامسن کی جانب سے لکھا جانیوالا خط منظور ہوگیا ۔ ورڈ ممبران نے نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی،جس کے بعد مس آمنہ کامران کو ایکٹنگ پرنسپل ایچیسن کالج کا چارج دیدیا گیا۔
ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیس معافی سے متعلق اہم شرائط کیساتھ پالیسی کی منظوری دیدی گئی، بورڈ آف گورنرز نے 100 فیصد فیس معافی اور تمام بچوں کوفیس معافی دینے کی شدید مخالفت کی۔
جونیئر، پریپ کے بچوں کو 50 فیصد تک فیس معافی کی منظوری دے دی گئی، حافظ قرآن کی پچاس فیصد فیس معافی بھی منظور کر لی گئی جبکہ بورڈ نے سینئر سکول کے بچوں کی فیس معافی کی پالیسی کو یکسر مسترد کر دیا۔
گورنر پنجاب نے بطور صدر بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سارے معاملے کو خود ہی بورڈ کے سامنے بھی رکھ دیا ہے ، اختلاف پر مشاورت کے لئے تیار ہیں۔
بورڈ ممبران نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت مد نظر رکھنا ہوگا۔ایچی سن کالج کے بیشتر ممبران نے کہا کہ کسی بھی فیصلے سے قبل کمیٹی کی رپورٹس کو مدنظر رکھا جاتا تو بہتر تھا، مائیکل اے تھامسن نے ایچی سن کالج کو بہت بہتر کیا ، ہمیں ان کی خدمات کو سراہنا ہو گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
شہباز شریف کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کال آگئی

کل کا دورہ سعودی عرب ، وزیر اعظم شہباز کی شہزادہ محمد سے ملاقات ہوگی

پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی، مہنگائی میں کمی کا امکان ہے: یو این اکنامک سروے جاری

پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی، مہنگائی میں کمی کا امکان ہے: یو این اکنامک سروے جاری

آپ نے وفاقی حکومت میں کوئی وزارت نہیں لی، آپ کی نظر پنجاب پر ہے ؟ حمزہ شہباز سے سوال ، حمزہ کا حیرت انگیز جواب

آپ نے وفاقی حکومت میں کوئی وزارت نہیں لی، آپ کی نظر پنجاب پر ہے ؟ حمزہ شہباز سے سوال ، حمزہ کا حیرت انگیز جواب

ایوان وزیراعظم میں خصوصی اور والدین سے محروم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا

ایوان وزیراعظم میں خصوصی اور والدین سے محروم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا

پاکستان میں دو شہریوں کے قتل کے بھارتی منصوبے کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

پاکستان میں دو شہریوں کے قتل کے بھارتی منصوبے کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In