• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم اور مریم کا پی آئی اے کی عام پرواز سے سفر مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا، لاکھوں کا اضافی خرچہ

by ویب ڈیسک
اپریل 9, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
وزیراعظم اور مریم کا پی آئی اے کی عام پرواز سے سفر مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا، لاکھوں کا اضافی خرچہ
0
SHARES
232
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی عام پرواز سے سفر ائیر لائن اور سیکڑوں مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا۔
جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف، مریم نواز نے وفد کے ہمراہ پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز پی کے 842 پر سفر کیا۔
ائیر لائن ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز کو اسلام آباد کے بجائے لاہور میں لینڈ کرایا گیا، اس سے پہلے جدہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ شہباز شریف، مریم نواز اور ان کے وفد کے انتظار میں 2 گھنٹے کھڑا رہا اور مسافر 2 گھنٹے تک طیارے میں بیٹھے سرکاری وفد کا انتظار کرتے رہے، واپسی میں طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں اتار لیا گیا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ سرکاری وفد کے اتر جانے کے باوجود طیارہ 2گھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر کھڑا رہا، جدہ اسلام آباد پرواز پی کے 842 میں 380 مسافر سوار تھے، اس دوران لاہور ائیرپورٹ پر طیارے میں بیٹھے اسلام آباد اور کے پی کے کے مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔
مسافروں کا مطالبہ تھا کہ ہمیں طیارے سے اترنے دو ہم بس یا ٹرین سے اسلام آباد چلے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد 7 اپریل کو پی آئی اے کی جس پرواز سے سعودی عرب گئے تھے اس پرواز کو بھی جدہ کے بجائے مدینہ منورہ میں اتارا گیا تھا، لاہور جدہ پرواز پی کے 759 کو مدینہ منورہ میں اتارنے پر بھی مسافروں نے سخت احتجاج کیا تھا۔
ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری وفد کے سعودی عرب جانے اور آنے کے دوران دونوں مرتبہ پرواز کا روٹ تبدیل کرنے سے نہ صرف پی آئی اے کی ساکھ خراب ہوئی بلکہ مسافروں کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع نے بتایاکہ رخ تبدیل کرنے سے پی آئی اے کو ایندھن اور دیگر مدات میں لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات بھی اٹھانا پڑے ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان کا وہ صوبہ جہاں محکمہ موسمیات نے سب سے پہلے چاند نظر آنے کا عندیہ دیدیا

بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو عید ہوگی

ججز کے خط کا معاملہ، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے بینچ سے علیحدہ ہو گئے

ججز کے خط کا معاملہ، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے بینچ سے علیحدہ ہو گئے

بہاولنگر واقعہ پر پاک فوج کا بیان آگیا

بہاولنگر واقعہ پر پاک فوج کا بیان آگیا

نوشکی میں نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کر دیا، مسافروں کا تعلق کہاں سے تھا ؟ 

نوشکی میں نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کر دیا، مسافروں کا تعلق کہاں سے تھا ؟ 

اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ: 6 جماعتی اتحاد نے تحریک تحفظ آئین کا اعلان کر دیا

اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ: 6 جماعتی اتحاد نے تحریک تحفظ آئین کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In