• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بلوچستان کے بیشتر شہروں میں موسلا دھار بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے متعدد ہلاکتیں

by ویب ڈیسک
اپریل 13, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
بلوچستان کے بیشتر شہروں میں موسلا دھار بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے متعدد ہلاکتیں
0
SHARES
43
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے وسیع علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سوراب اور پشین میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
وادی کوئٹہ میں بار ش کا سلسلہ صبح سے جاری ہے،گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش ہورہی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
دوسری جانب واشک، خضدار، سوراب، قلات ، مستونگ، نوشکی، بولان اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، نوشکی،کولپور اور مستونگ میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جب کہ سوراب کے علاقے تنک میں باغ میں بیٹھے نوجوانوں پر آسمانی بجلی گرگئی جس سے 2 نوجوان فرید احمد اور جابر احمد موقع پر جان بحق ہوگئے جب کہ ایک نوجوان اعجاز احمد زخمی ہوگیا۔
آج ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات، خضدار، زیارت، کوہلو، بارکھان، مسلم باغ، تربت، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے جس سے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے ۔
ادھر ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق صوبے میں غیر معمولی بارشوں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے نکاسی آب کے تمام قدرتی راستوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیےکارروائی کا حکم دے دیا ہے ْ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی نے قیامت برپا کر دی ، خواتین ، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی نے قیامت برپا کر دی ، خواتین ، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

نوشکی میں نامعلوم افراد نے قومی شاہراہ پر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کر دیا، مسافروں کا تعلق کہاں سے تھا ؟ 

نوشکی میں 9 افراد کا قتل، بس میں سوار عینی شاہد نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے خطاب دوران ایسا کیا ہوا کہ پی ٹی وی نے لائیو نشریات دکھانا بند کر دیں ، ویڈیو سامنے آگئی

عمران خان کیخلاف مقدمات واپس لیے جائیں ، کوئی کسی کا غلام اور آقا نہیں، عوام کی طاقت سے انقلاب لانا ہے: محمود اچکزئی

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا کوٹ مارشل کرنے کا فیصلہ ، منظوری دے دی گئی

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا کوٹ مارشل کرنے کا فیصلہ ، منظوری دے دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In