• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے قیامت خیز مناظر ، جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی

by ویب ڈیسک
اپریل 13, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے کے قیامت خیز مناظر ، جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی
0
SHARES
1.4k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔ جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوئی اور اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد جان سےگئے۔ شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے جنوبی پنجاب میں 17 اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 8 اموات ہوئی ہیں۔ رحیم یار خان میں 7 جب کہ بہاولنگر، بہاولپور اور لودھراں میں آسمانی بجلی سے 3، 3 اور مظفرگڑھ میں ایک ہلاکت ہوئی۔
ریسکیو کے مطابق رحیم یار خان کے گردو نواح کے علاقوں میں تین مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں اور میاں بیوی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ میاں بیوی گندم کی کٹائی کر رہے تھے اور بچے کھیل رہے تھےکہ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے۔ ادھربہاولپور میں آسمانی بجلی گرنےسے 3 افراد جاں بحق ہوئےجن میں ایک خاتون اور 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ لودھراں میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

بہاولنگر کے علاقے فقیرالی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آسمانی بجلی موٹرسائیکل سوار خاندان پر گری۔ جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں، ماں بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات ہوئی ہیں جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چمن اور سوراب میں آسمانی بجلی سے دو ، دو ہلاکتیں ہوئیں جب کہ قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، پشین اور ڈیرہ بگٹی میں آسمانی بجلی سے ایک ایک ہلاکت ہوئی۔
صوبے میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹوبہ اچکزئی میں گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی پہاڑی ریلوں میں بہہ گئی جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی ہے۔
چمن میں آج تیسرے روز بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے، اولے پڑنے سے سیب، چیری، بادام اور خوبانی کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
ادھر ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق صوبے میں غیر معمولی بارشوں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے نکاسی آب کے تمام قدرتی راستوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیےکارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب سندھ میں نوشہرو فیروز، ہالہ، نیوسعیدآباد، پڈ عیدن، سانگھڑ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔
قومی شاہراہ سعید آباد میں مخلتف حادثات میں 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ایران کا اسرائیل پر حملہ: 200 سے زائد ڈرون اور میزائل داغ دیے، فوجی اڈے کو نقصان، تفصیلات سامنے آگئیں 

ایران کا اسرائیل پر حملہ: 200 سے زائد ڈرون اور میزائل داغ دیے، فوجی اڈے کو نقصان، تفصیلات سامنے آگئیں 

چند روز قبل ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بر آمد، پولیس اہلکار اور خاتون بارے نئے انکشافات سامنے آگئے

چند روز قبل ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بر آمد، پولیس اہلکار اور خاتون بارے نئے انکشافات سامنے آگئے

13سال کی عمر میں اسلام آباد سے اغوا ہونےو الی بچی 16سال بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بازیاب

13سال کی عمر میں اسلام آباد سے اغوا ہونےو الی بچی 16سال بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بازیاب

آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع

آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع

نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام کو بڑا جھٹکا ، کل سے پٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ اوگرا نے سمری حکومت کو بھیج دی

آج رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ، قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In