• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

مہنگی گاڑیوں کی خریداری سے متعلق خبر، وزیر اعلیٰ کے پی کی مشیر مشعال یوسف زئی کا خاتون رپورٹر پر پیسے مانگنے کا الزام

by ویب ڈیسک
اپریل 19, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
مہنگی گاڑیوں کی خریداری سے متعلق خبر، وزیر اعلیٰ کے پی کی مشیر مشعال یوسف زئی کا خاتون رپورٹر پر پیسے مانگنے کا الزام
0
SHARES
153
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسف زئی نے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق خبر دینے پر خاتون رپورٹر نادیہ صبوحی پر پیسے مانگنے کا الزام لگا دیا، صحافی برادری نے الزام کو بے بنیاد قراردے کر بیان واپس لینے تک صوبائی مشیر کے پشاور پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

مشعال یوسف زئی کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر ناصر حسین اور پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک نے کہا کہ بے بنیاد الزام تراشی سے مشعل یوسفزئی نے صوبائی حکومت اور صحافیوں کے خوش گوار تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے واقعے پر معذرت نہ کی تو حکومتی اور پی ٹی آئی کی تقاریب کی کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور معافی نہ مانگنے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے شروع کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون صحافی پر جھوٹا الزام عائد کرنے پر صوبائی مشیر مشعال یوسفزئی کے خلاف سائبر کرائم کا کیس دائر کرکے صحافیوں کی امنگوں کے مطابق اس معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

خاتون صحافی نادیہ صبوحی کی خبر کے مطابق مشیر سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی اور سیکرٹری سماجی بہبود کیلئے گاڑیاں خریدنے کی سمری تیارکی گئی ہے، جیو نیوز پر نشر ہونے والی خبر میں مشعال یوسفزئی کا یہ مؤقف بھی شامل تھا کہ سمری وزیر اعلیٰ کو نہیں بھیجی گئی تاہم مشعال یوسفزئی نے خاتون رپورٹر نادیہ صبوحی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے پیسے طلب کیے اور انکار پر خبر چلادی۔

صحافی برادری کے ردعمل کے بعد مشعال یوسفزئی نے صحافی نادیہ صبوحی پر پیسے لینے سے متعلق الزام پر مبنی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں نے مشترکہ اجلاس میں مطالبہ کیا تھا کہ مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی ایکس پر اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے خاتون صحافی نادیہ صبوحی سے معافی مانگیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
جمعہ کے روز بڑی خوشخبری ، پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

جمعہ کے روز بڑی خوشخبری ، پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پاکباز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ، پاکستان میں اسلامی سزاؤں کا نفاذ ہوتا اور اختیار مجھے ملتا تو الزامات لگانے والوں کو کوڑے لگاتی: حریم شاہ

پاکباز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ، پاکستان میں اسلامی سزاؤں کا نفاذ ہوتا اور اختیار مجھے ملتا تو الزامات لگانے والوں کو کوڑے لگاتی: حریم شاہ

قومی اسمبلی اجلاس، جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی رکنیت معطل

قومی اسمبلی اجلاس، جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی رکنیت معطل

راولپنڈی : خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

راولپنڈی : خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

اللہ کے بعد صرف شریف فیملی سے امید ہے: عمر اکمل نے ایسا کیوں کہا ؟

اللہ کے بعد صرف شریف فیملی سے امید ہے: عمر اکمل نے ایسا کیوں کہا ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In