اسلام آباد (سمیرا سلیم سے ) رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کی تشہیر کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ ایک ڈیپ فیک ویڈیو میں رنویر سنگھ کو اپنے سیاسی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سنا گیا ہے۔ اس وڈیو میں نظر آنے والے تو دراصل رنویر سنگھ ہی ہیں لیکن رنویر کی آڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ترتیب دی گئی ہے ۔بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے ترجمان کے مطابق رنویر نے مزید تفتیش کے لیے سائبر کرائم سیل کو شکایت اور پولیس کو ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اداکار کا یہ بڑا اقدام ان کی ڈیپ فیک ویڈیو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔