اسلام آباد (رانا اشرف سے ) ترجمان اسلام آباد پولیس ،ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کا رات گئے تھانہ سنبل اور بھارہ کہو کا دورہ،ناقص کارکردگی پر تھانہ سنبل اور تھانہ بھارہ کہو کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے رات گئے تھانہ سنبل اور تھانہ بھارہ کہو کا دورہ کیا ، اس دوران انہوںنے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت بھی کی جس کے بعد ناقص کارکردگی دیکھتے ہوئے سید شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ سنبل اور بھارہ کہو کے ایس ایچ او کو معطل کرتے ہوئے تھانوں کے ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب کر لی ۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کا رات گئے تھانہ سنبل اور بھارہ کہو کا دورہ۔
تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کی۔ناقص کارکردگی پر تھانہ سنبل اور تھانہ بہارہ کہو کے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔
دونوں تھانوں کے ایس ڈی پی اوز سے بھی وضاحت طلب۔پبلک… pic.twitter.com/SVQolSOy0Z
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 23, 2024
سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈیلیوری پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہئے اور ہماری ٹیم کا حصہ وہی ہو گا جو جو کارکردگی دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او شہریوں کیلئے 24/7مہیا رہے اور عوام کی کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے ۔ دورانِ دورہ سید شہزاد ندیم بخاری نے بھکاریوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات بھی دیں ، ان کا کہنا تھا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔