• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو کھانا کیوں کھایا؟عطا تارڑ نے سوال اٹھا دیا

by ویب ڈیسک
اپریل 24, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو کھانا کیوں کھایا؟عطا تارڑ نے سوال اٹھا دیا
0
SHARES
70
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ( نیو ز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو آپ نے کھانا کیوں کھایا؟، پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد کی بہترین نجی میڈیکل سہولت سے بشریٰ بی بی نے استفادہ کیا، اسلام آباد کے بہترین اسپتال میں بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے اور بہترین ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا، بشریٰ بی بی کی ای سی جی بھی کلیئر ہے ڈاکٹرز نے مسکولر پین بتایا ہے، بلڈ رپورٹس میں زہر کے آثار واضح آجاتے ہیں، یہ شوکت خانم میں اپنی مرضی کی ٹیسٹ رپورٹس بنوالیتے تھے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا ۔
عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے بے بنیاد جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، بشریٰ بی بی کی صحت کو لے کر مضحکہ خیز بیانیہ اپنایا جارہا ہے،اگر بشریٰ بی بی نے دیکھ لیا تھا کہ ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا تو آپ نے کھانا کیوں کھایا؟، بشریٰ بی بی ایسی نفسیاتی صورتحال کا شکار ہیں جس میں شک و شبہات ہونا شروع ہوجاتے ہیں، سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی کہ سب بنی گالہ پہنچو ایمبولینس آرہی ہے، صحت پر سیاست کرنے کا قائل نہیں نہ ہم نے ماضی میں کبھی کی ہے،مجھے نہیں پتا کہ سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل ٹیسٹوں کے بعد ان کی تسلی کیسے ہوتی ہے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کی ای سی جی بھی کلیئر ہے دل کا کوئی عارضہ نہیں ہے، بشریٰ بی بی کو گیسٹرو کی معمولی شکایت ہے وہ کسی کو بھی ہوسکتی ہے، یہ سب سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور سازشی تھیوری سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈز کیس پاکستان میں کرپشن کے سب سے بڑے کیسوں میں ہے، 190ملین پاؤنڈز کیس میں مسلسل پیشرفت ہورہی ہے، عمران خان کو کابینہ میں بند لفافہ لے جانے کی کیا ضرورت تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
معروف اداکار و گلوکار ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا، کس چیز نے انہیں اسلام کی جانب راغب کیا ؟ 

معروف اداکار و گلوکار ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا، کس چیز نے انہیں اسلام کی جانب راغب کیا ؟ 

9 سال قبل قطر سے کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہوگئی، ان دستاویزات میں کیا تھا ؟ 

9 سال قبل قطر سے کیے گئے معاہدے کی دستاویز گم ہوگئی، ان دستاویزات میں کیا تھا ؟ 

چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ فعال کردیا گیا

چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ فعال کردیا گیا

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: ہزار پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In