• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم کا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

by ویب ڈیسک
مئی 14, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
وزیراعظم کا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
0
SHARES
132
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن نے نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام ریاستی اداروں کی نجکاری ہوگی چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ہیں۔
وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو تمام ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ماحول یقینی بنانا ہے، حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی اور سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کیلئے بڈنگ اور اہم مراحل براہ راست نشر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل کے مراحل کو بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔
اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق پری کوالیفیکیشن کا عمل مئی کےاختتام تک مکمل کرلیا جائےگا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری سے متعلق ضروری مشاورت کا عمل جاری ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کی یو اے ای کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ٹرانزیکشن کی جا رہی ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پروگرام 2024-2029 میں شامل کر لیا گیا ہے، خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر پرائیوٹائز کیا جائے گا، نجکاری تیز اور مؤثر بنانے کیلئے نجکاری کمیشن میں ماہرین کا پری کوالیفائیڈ پینل بنایا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
‘آڈیولیکس کیس میں پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابرکا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

'آڈیولیکس کیس میں پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابرکا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ، کسی نے نہیں کہا پیچھے ہٹ جائیں، صرف اِن کیمرا بریفنگ کا کہا گیا، وزیر اطلاعات تارڑنے جج بابر ستار کے عدالتی امور میں مداخلت اور دباؤ کے الزامات کو مسترد کردیا

یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ، کسی نے نہیں کہا پیچھے ہٹ جائیں، صرف اِن کیمرا بریفنگ کا کہا گیا، وزیر اطلاعات تارڑنے جج بابر ستار کے عدالتی امور میں مداخلت اور دباؤ کے الزامات کو مسترد کردیا

سانحہ 9 مئی: کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب، وزیراعظم خصوصی پیغام دینگے

منصوبہ بندی کب ، کہاں اور کیسے ہوئی ، 9 مئی پر سرکاری رپورٹ میں عمران اور دیگر کیخلاف شواہد پیش نہ کیے جانے کا انکشاف ، جیو نیوز کی رپورٹ 

بجلی ، گیس کی قیمتیں ، پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف سے کیا وعدہ کیا ہے ؟ اندرونی تفصیلات

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی

ہتک عزت کے نئے قانون پر سب متفق، الزام ثابت ہونے پر 3 ملین ہرجانہ ہوگا، پہلا کیس خود لائوں گی، عظمیٰ بخاری

ہتک عزت کے نئے قانون پر سب متفق، الزام ثابت ہونے پر 3 ملین ہرجانہ ہوگا، پہلا کیس خود لائوں گی، عظمیٰ بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In