• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

کرغزستان میں مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، مبینہ طور پر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی، وزیراعظم شہباز کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں 

by ویب ڈیسک
مئی 18, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, دنیا
0
کرغزستان میں مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، مبینہ طور پر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی، وزیراعظم شہباز کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں 
0
SHARES
273
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد نے غیر ملکی طلبہ پر حملے کر دیے، جس کی زد میں آکر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی ہوگئے، تاہم سفارتخانے کے مطابق اب تک کسی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ بشکیک میں مقامی افراد نے مقیم غیر ملکی طلبہ بشمول پاکستانیوں پرحملہ کر دیا، جن کا چند روز قبل مصری شہریوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔
بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔
سوشل میڈیا پوسٹس کے برعکس سفارتخانے کا کہنا تھا کہ اب تک کسی پاکستانی طلبہ کی موت یا ریپ کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ہجوم کے تشدد کے تناظر میں سفارتخانے نے سختی سے مشورہ دیا ہے کہ پاکستانی طلبہ گھروں کے اندر رہیں۔
بذریعہ سوشل میڈیا پوسٹ بشکیک میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے یقین دلایا کہ سفارت خانہ پاکستانی طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مقامی قانون نافذ کرنے والے حکام سے رابطہ کر رہا ہے۔
سفیر نے کہا کہ ایمرجنسی کی صرت میں طلبہ ان ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کریں: 996555554476+، 996507567667+۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی سفیر کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سفارت خانہ پاکستانی طلبہ کی سہولت کے لیے کرغستان کے حکام سے رابطے میں ہے، ان کی حفاظت سفیر اور ان کی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
شہباز شریف کا اظہار تشویش
دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرغزستان میں سفارتخانے سے رابطے میں ہیں، صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، وزیر اعظم نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکےطلبہ سے ملاقات کی ہدایات کردی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرغستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
پاکستانی سفیر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلبہ کی معاونت کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے تاکید کی کہ طلبہ کے والدین سے رابطے میں رہیں، ان کو برقت معلومات فراہم کریں، شہباز شریف نے سفارتخانے کو زخمی طلبہ کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی۔
وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ جو زخمی طلبہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، ان کی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر پاکستان میں موجود کرغزستان کے سفیر کو بلا کر بشکیک اور گرد ونواح میں پاکستان طلبہ کو درپیش خطرات پر اپنی تشویش سے آگاہ کرے اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے درخواست کرے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاسکو سنٹر میں واردات، ملزمان ہزاروں باردانہ لوٹ کر فرار

پاسکو سنٹر میں واردات، ملزمان ہزاروں باردانہ لوٹ کر فرار

اسلام آباد:مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ3کلومیٹرتک پھیل گئی

اسلام آباد:مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ3کلومیٹرتک پھیل گئی

کرغزستان میں مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ کے نشانہ بننے کی اطلاعات ، فوج طلب ، واقعہ پیش کیوں آیا ؟ ہوشربا تفصیلات

کرغزستان میں مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ کے نشانہ بننے کی اطلاعات ، فوج طلب ، واقعہ پیش کیوں آیا ؟ ہوشربا تفصیلات

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑی بے قاعدگیوں کا انکشاف

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑی بے قاعدگیوں کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In