• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

کرغزستان میں ہم پر کیا گزری؟ پاکستان پہنچنے والے طلباء کی دلخراش گفتگو

by ویب ڈیسک
مئی 18, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, دنیا
0
کرغزستان میں ہم پر کیا گزری؟ پاکستان پہنچنے والے طلباء کی دلخراش گفتگو
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نیوز ڈیسک ) کرغزستان سے اپنی جان بچا کر بخیریت وطن واپس آنے والے پاکستانی طلباء نے آپ بیتی سنادی، 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے طلبہ وہاں کس پریشانی میں مبتلا ہیں؟ اس کی تفصیلات ایک طالب علم نے بیان کردیں۔
لاہور ایئر پورٹ پر بشکیک سے واپس آنے والے طالب علم شاہ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بشکیک میں مصری لوگوں نے ایک جھگڑے کے دوران مقامی لڑکوں کو مارا تھا۔
لڑائی کے دوران ویڈیوز بھی بنائی گئیں، مصری لڑکوں نے وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی تھیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کے بعد فسادات شروع ہوئے۔
طالب علم شاہ زیب نے بتایا کہ وہاں کے مقامی ٹرانسپورٹرز بھی غیر ملکی طلبا پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ یونیورسٹیز انتظامیہ بھی جھوٹ بول رہی ہے،

اس کے علاوہ گزشتہ رات سے طلباء کے رہائشی فلیٹس میں آکر اور انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارا جارہا ہے،مقامی لوگ ساری ساری رات فلیٹس کو گھیر کر لوگوں کپر تشدد کرتے ہیں۔
طالب علم کا کہنا تھا کہ کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں سڑکوں پر بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر طلبا کو مارا جارہاہے، وہاں کی مقامی پولیس بھی کوئی تعاون نہیں کررہی، پولیس واقعےکے2سے3گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔
ایک سوال کے جواب میں طالب علم شاہ زیب کا کہنا تھا کہ ہم نے واپسی کیلئے اپنے ٹکٹس خود بک کرائی ہیں، پاکستانی سفارت خانے کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت واپس آئے ہیں، کرغزستان میں پاکستان کے طالب علموں کی تعداد تقریباً10ہزار ہے جن کی بڑی تعداد اس وقت مشکل میں ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ریلوے ٹریک کے درمیان پتھر کیوں موجود ہوتے ہیں؟

ریلوے ٹریک کے درمیان پتھر کیوں موجود ہوتے ہیں؟

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکی اطلاعات

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکی اطلاعات

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ، آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ، آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکی اطلاعات

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر کہاں گرا، ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کرائے جانے کا انکشاف ، حادثے کے مقام کی ویڈیو سامنے آگئی

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر کہاں گرا، ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کرائے جانے کا انکشاف ، حادثے کے مقام کی ویڈیو سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In