اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں خواجہ سرائوں کے حملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن زخمی ہوگئے۔ رؤف حسن جی سیون مرکز میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر خواجہ سرائوں نے ان پر حملہ کردیا۔
پی ٹی آئی کے رئوف حسن پر بلیڈ کے ذریے حملے کی CCTVفوٹیج، حملہ خواجہ سرائوں کی جانب سے کیا گیا @Muqabil_With_RK #RaufHassan #PTI @PTIofficial pic.twitter.com/VMNnVlGjFi
— Mad e Muqabil (@Muqabil_With_RK) May 21, 2024
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 4 تھے جنہوں نے کسی چیز سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔ حملے میں ترجمان پی ٹی آئی کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رؤف حسن کو نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا۔ پولیس موقع پر موجود ہے اور شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔





