اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مشکل معاشی حالات میںالیکشن کمیشن کی شہہ خرچیاں جاری ہیں، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے افسران و ملازمین کو 3 اعزازیے کا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق الیکشن کمیشن ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن نے تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے ملازمین کو اعزازیہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشین کے خلاف سروس ٹریبیونل یا عدلیہ سے رجوع کرنے والے ملازمین کو بھی اعزازیہ نہیں دیا جائے گا اور 7 فروری سے قبل تعطیلات پر گئے ملازمین اعزازیہ کے حق دار نہیں ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے بعد مارچ میں ملازمین کو دو اعزازیے پہلے ہی دے چکا ہے، رواں مالی سال میں الیکشن کمیشن اپنے ملازمین کو 5 اعزازیے دے رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ کے قواعد کے تحت کوئی بھی ادارہ ایک مالی سال میں صرف ایک اعزازیہ دے سکتا ہے۔






