• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آباد : ٹریل 5 سےلاپتہ طالبعلم کی لاش کھائی سے مل گئی

by ویب ڈیسک
مئی 27, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
اسلام آباد : ٹریل 5 سےلاپتہ طالبعلم کی لاش کھائی سے مل گئی
0
SHARES
609
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ٹریل 5 سے گمشدہ 15 سال کےطالب علم طہٰ کی لاش کھائی میں مل گئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں ٹریل 5 سے 15 سالہ طالب علم لاپتا ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرکے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق گمشدہ 15 سالہ طالب علم کی لاش ٹریل سے مل گئی ہے تاہم انتظامیہ کو لاش کھائی سےنکال کرلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو 1122 ، ایم سی آئی حکام، وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق طالب علم کی لاش پیرسوہاوہ اور بری امام کے درمیانے مقام پر گہری کھائی سے ملی جس کے بعد طہٰ کے ماموں نے لاش کی شناخت کرلی ہے، بچے کی واٹر بوتل، موبائل فون اور بیگ لاش کے پاس ہی پڑے ہیں جب کہ موبائل فون بند ہونے کے باعث بچے سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی سٹی اور اے ایس پی سیکرٹریٹ واقعہ کی جگہ پر موجود ہیں،کھائی سے لاش نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ کل طالب علم کی والدہ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہفتےکی صبح طہٰ ٹریل 5 پردوستوں کے ساتھ ہائیکنگ کیلئےگیا تھا لیکن واپس نہیں آیا۔

Tags: daman e KohIslamabadtrail 5
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ملک میں اگلے 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ، این ڈی ایم اے کی طرف سے الرٹ جاری ، شہروں کے نام سامنے آگئے

پاکستان میں گرمی کی شدید لہر، آخر اچانک اتنی گرمی کیوں پڑنے لگی اور یہ کیفیت کب تک برقرار رہے گی ؟ جانیں 

پاپوا نیوگنی میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، 1250 افراد لاپتہ، 650 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

پاپوا نیوگنی میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، 1250 افراد لاپتہ، 650 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

حکومت بے بس ؟ بند گلی تو عام بات ،معاملات خطرناک نہج پر پہنچ گئے ؟ محمد مالک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، کیا ہونے والا ہے

حکومت بے بس ؟ بند گلی تو عام بات ،معاملات خطرناک نہج پر پہنچ گئے ؟ محمد مالک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، کیا ہونے والا ہے

بڑی ڈبل روٹی 70سے 90روپے سستی ، حکومت نے بیکری مالکان کو قیمتیں کم کرنے کیلئے آج تک کی مہلت دیدی

بڑی ڈبل روٹی 70سے 90روپے سستی ، حکومت نے بیکری مالکان کو قیمتیں کم کرنے کیلئے آج تک کی مہلت دیدی

آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع

پاکستان میں دودھ اور گوشت کی قیمتیں مہنگی ہونے کا خدشہ ؟ آئی ایم ایف نے قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے مارکیٹ پر چھوڑنے کا مطالبہ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In