• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاپوا نیوگنی میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، 1250 افراد لاپتہ، 650 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

by ویب ڈیسک
مئی 27, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
پاپوا نیوگنی میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، 1250 افراد لاپتہ، 650 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ
0
SHARES
150
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاپوا نیو گنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لاپتہ سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے پاپوا نیو گنی کے صوبے انگا کے گاؤں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں 670 افراد کے زندہ دبنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے باعث جمعے کے روز پہاڑ کے ٹوٹ کر گرنے کے باعث انگا صوبے کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاؤں کا تقریباً ایک کلو میٹر کا علاقہ متاثر ہوا۔
رپورٹس کے مطابق بہت زیادہ ملبہ ہونے اور جدید مشینری دستیاب نہ ہونے کے باعث اب تک چند لاشوں کو ہی نکالا جا سکا ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے ایک جوڑے کو ملبے سے زندہ بھی نکالا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ رضا کاروں کی بڑی تعداد متاثرہ علاقے میں موجود ہے جن کی ترجیح ہے کہ شدید متاثرہ علاقے سے عوام کو محفوظ طریقے سے نکالا جائے۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے ایک عہدیدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کو ملبے تلے دبے افراد کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ان کے پیاروں کی جانب سے مشینری کے استعمال کی اجازت نہ دینے سمیت بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔
یو این ایجنسی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مقامی افراد اپنے پیاروں کی لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے لکڑیوں، بیلچوں اور دیگر زرعی آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 150 مقامات مکمل تباہ ہو گئے اور تقریباً 1250 افراد لاپتہ ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ بعض مقامات پر ملبے کی اونچائی 10 میٹر تک ہے۔
ابتدائی طور پر لینڈ سلائیڈنگ میں 100 سے بھی کم اموات کا بتایا گیا تاہم بعد ازاں اقوام متحدہ کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق بتایا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تقریباً 670 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
حکومت بے بس ؟ بند گلی تو عام بات ،معاملات خطرناک نہج پر پہنچ گئے ؟ محمد مالک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، کیا ہونے والا ہے

حکومت بے بس ؟ بند گلی تو عام بات ،معاملات خطرناک نہج پر پہنچ گئے ؟ محمد مالک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، کیا ہونے والا ہے

بڑی ڈبل روٹی 70سے 90روپے سستی ، حکومت نے بیکری مالکان کو قیمتیں کم کرنے کیلئے آج تک کی مہلت دیدی

بڑی ڈبل روٹی 70سے 90روپے سستی ، حکومت نے بیکری مالکان کو قیمتیں کم کرنے کیلئے آج تک کی مہلت دیدی

آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع

پاکستان میں دودھ اور گوشت کی قیمتیں مہنگی ہونے کا خدشہ ؟ آئی ایم ایف نے قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے مارکیٹ پر چھوڑنے کا مطالبہ کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 

وزیر اعظم کا کل 28 مئی یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

شدید گرمی کے ستائے عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، ملک بھر میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In