• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 28, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال کی معافی کی استدعا مسترد، واوڈا کو معافی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

by ویب ڈیسک
جون 5, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال کی معافی کی استدعا مسترد، واوڈا کو معافی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت
0
SHARES
220
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد کردی اور فیصل واوڈا کو غیرمشروط معافی مانگنے کے لیئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے جس سلسلے میں مصطفیٰ کمال اور فیصل واوڈا عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت مصطفیٰ کمال کے وکیل فروغ نسیم نے مصطفیٰ کمال کی 16 مئی کی پریس کانفرنس پر معافی کا بیان پڑھ کر سنایا اور عدالت سے استدعا کی کہ مصطفیٰ کمال کی غیرمشروط معافی قبول کرکے توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔
اس پر جسٹس قاضی فائز نے استفسار کیا کہ وہ اپیلیں وفاقی شرعی عدالت میں نہیں ہیں؟ کیا مصطفیٰ کمال نے فیصل واوڈا سےمتاثر ہوکر دوسرے روز میڈیا سے گفتگو کی؟
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا گزشتہ سماعت کا حکم نامہ کیا تھا؟ دکھائیں! کیا ہمیں لوگوں نے ایک دوسرے سے لڑنے کیلئے بٹھایا ہے؟ ہم نے نہیں کہا ہمارے فیصلوں پر تنقید نہ کریں۔
جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیے کہ ٹی وی چینل والے سب سے زیادہ گالم گلوچ کو ترویج دیتے ہیں، ٹی وی چینلز کہہ دیتے فلاں نے تقریر کی ہم نےچلادی، یہ اظہاررائے کی آزادی ہے، ٹیلی ویژن چینلز نے 34 منٹ تک یہ تقاریر نشر کیں،کیا اب چینلز کو بھی نوٹس کریں؟ اس پر اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے جواب دیا میرے خیال میں نوٹس بنتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کبھی ہم نے یہ کہا کہ فلاں کو پارلیمنٹ نے توسیع کیوں دے دی؟ آپ نےکس حیثیت میں میڈیا ٹاک کی،آپ کیا بارکونسل کے جج ہیں؟ یہاں بھی لوگ بیٹھے ہیں، بڑی بڑی ٹوئٹس کرجاتے ہیں، جو کرنا ہے کریں، بس جھوٹ تو نہ بولیں ، صحافیوں کو ہم نے بچایا ان کی درخواست ہم نے اٹھائی۔
جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیے کہ پیمرا نے عجیب قانون بنادیا کہ عدالتی کارروائی رپورٹ نہیں ہوگی، یہ زیادتی ہے، عدالتی کارروائی کیوں رپورٹ نہیں ہوگی؟ ہم اب ابھی کچھ بھی نہیں کررہے،پہلے کنڈکٹ دیکھیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے پر تمام ٹی وی چیلنز کو نوٹسز جاری کردیے۔
عدالت نے تمام ٹی وی چینلز سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کردی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
امریکہ کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی کی گرفتاری، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں 

امریکہ کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی کی گرفتاری، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں 

اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع

اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع

سولر سسٹم پر ٹیکس لگانے سے متعلق خبریں ، علی پرویز ملک حقائق سامنے لے آئے

سولر سسٹم پر ٹیکس لگانے سے متعلق خبریں ، علی پرویز ملک حقائق سامنے لے آئے

وکلا تک رسائی نہ دینے کا بیان، حکومت عمران خان کے سیل کی تصاویر سامنے لے آئی

وکلا تک رسائی نہ دینے کا بیان، حکومت عمران خان کے سیل کی تصاویر سامنے لے آئی

نیب ترامیم کیس: آپ اپنے مؤکل کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ

نیب ترامیم کیس: آپ اپنے مؤکل کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In