لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد دو حکومتی وزراء اور اپوزیشن اراکین گتھم گتھا ہوگئے جس کے بعد سیکورٹی حکام کو طلب کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل میاں مجتباع شجاع الرحمان نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کردی ہیں ، اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔





