اسلام آباد (رپورٹ : رباع محسن ) رئوف حسن کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ، فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی بارے بڑا پیغام دیدیا ، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کاشف عباسی کےپروگرام آف دی ریکارڈ میں رئوف حسن نے عمران خان سے آج ہونے والی تازہ ترین ملاقات کی روداد بیان کی جس میں انہوںنے بڑے انکشافات کیے ۔ رئوف حسن کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل سپرنٹنڈنٹ کے رویے سے نالاں تھے ۔بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں ایک بار فیملی سے ملاقات کی اجازت ہے جبکہ ایک ماہ میں ایک بار بچوں سے بات کروائی جاتی ہے ۔ مذاکرات کی خبروں پر رئوف حسن نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے چوروں سے کسی بھی قسم کی بات سے انکار کر دیا ہے ، وہ کہتے ہیں میں میرٹ پر جیل سے باہر آئوں گا ۔ رئوف حسن نے انکشاف کیا کہ کچھ طاقتوں نے کچھ لوگوں (عمران اسماعیل اور فواد چوہدری ) کو پارٹی لیڈرز خلاف بیانیہ بنانے کیلئے چھوڑا ہوا ہے عمران خان نے ان کیلئے پیغام بھیجا ہے کہ ان سے کسی بھی قسم کی کوئی بات نہیں ہوسکتی ۔ رئوف حسن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایک خاص منصوبہ کے تحت لانچ کیے گئے ہیں تاہم عمران خان نے ان سے حال یا مستقبل میں کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی ۔ کاشف عباسی نے سوال کیا کہ میں نے سنا تھا فواد چوہدری کے معاملات کافی قریب پہنچے تھے او عمران خان نے ان کو جیل میں ملاقات کیلئے بلا بھی لیا تھا ، رئوف حسن نے جواب دیا کہ میں آپ کو عمران خان کے الفاظ بتا رہا ہوں ۔ انہوںنے صاف طور پر ان لوگوں سے بات چیت سے انکا ر کر دیا ہے ۔ یہ لوگ تب کہاں تھے جب پارٹی مشکل میں تھی ، عمران اسماعیل ، فواد چوہدری اور بھی بہت سے لوگ پہلے ہی دھکے میں بھاگ گئے تھے ۔ کاشف عباسی نے سوال کیا کہ عوام پوچھتے ہیں کہ ہم نے آپ کو اسمبلی میں عمران خان کی رہائی کیلئے بھیجا تھا ، آپ اپنے عہدے لے کر گھر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ رئوف حسن نے جواب دیا کہ ہم لوگ بندوق تو اٹھا نہیں سکتے ، ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوںنے مزید کیا کہا : سنیں :





